قومی خبریں

اَن لاک-5 کی گائیڈ لائن نومبر میں بھی جاری رکھنے کا فیصلہ

اَن لاک-6 کے لیے کوئی گائیڈ لائن جاری کرنے کی جگہ اَن لاک-5 کی گائیڈ لائن کو ہی 30 نومبر تک جاری رکھنے کا مرکزی حکومت نے فیصلہ کیا ہے۔ کنٹنمنٹ زون میں 30 نومبر تک سخت لاک ڈاؤن جاری رہے گا۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

مرکزی حکومت نے کنٹنمنٹ زون میں لاک ڈاؤن 30 نومبر تک بڑھا دیا ہے، جب کہ آئندہ مہینے یعنی نومبر ماہ کے لیئے کوئی نئی گائیڈ لائن جاری نہیں کی ہے۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ 30 ستمبر کو جو گائیڈ لائنس جاری کی گئی تھیں، وہ اب 30 نومبر تک نافذ رہیں گی۔ قابل ذکر ہے کہ مرکزی حکومت نے 24 مارچ کو پہلی بار لاک ڈاؤن نافذ کیا تھا، اور تقریباً تین مہینے بعد اس میں ڈھیل دی گئی تھی۔ اسے حکومت نے اَن لاک نام دیا تھا۔ اس کے تحت کنٹنمنٹ زون کے باہر زیادہ تر سرگرمیوں کی اجازت دے دی گئی ہے۔ ساتھ ہی حکومت نے سبھی علاقوں کے لیے گائیڈ لائنس بھی جاری کیے ہیں۔

Published: undefined

حکومت نے کہا ہے کہ کنٹنمنٹ زون میں سخت روک تھام کی ترکیبوں کو نافذ کیا جائے گا اور صرف ضروری سرگرمیوں کی اجازت دی جائے گی۔ کنٹنمنٹ زون کے بارے میں جانکاری ضلع کلکٹروں کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوگی۔ اس کے علاوہ حکومت نے یہ بھی کہا ہے کہ کوئی بھی ریاست یا مرکز کے ماتحت علاقے ریاستی حکومت سے مشورہ کیے بغیر کنٹنمنٹ زون کے باہر لوکل لاک ڈاؤن نہیں لگا سکتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined