مرکزی حکومت نے ہندوستانی فوج میں بھرتی کے نئے عمل یعنی ’اگنی پتھ‘ منصوبہ کے تحت شامل ہو رہے اگنی ویروں کو ایک نئی خوشخبری سنائی ہے۔ مرکز نے اگنی ویروں کے لیے بی ایس ایف کے اندر تقرریوں میں 10 فیصد ریزرویشن دینے کا اعلان کیا ہے۔ اتنا ہی نہیں، اگنی ویروں کو عمر کی اوپری حد میں چھوٹ دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ حالانکہ یہ اس بات پر انحصار کرتا ہے کہ وہ اگنی ویر پہلے بیچ کا حصہ ہیں یا بعد کے بیچوں کا۔
Published: undefined
وزارت داخلہ نے گزشتہ 6 مارچ کو اس سلسلے میں اعلانیہ کو منظوری دیتے ہوئے ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کی ہے۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اگنی ویر بھرتی کے پہلے بیچ سے پاس آؤٹ ہونے والے 25 فیصد امیدواروں کو براہ راست فوج میں مستقل ملازمت دی جائے گی۔ بقیہ 75 فیصد اگنی ویر امیدواروں کو فوج کی مختلف یونٹس، پولیس بھرتی، سنٹرل مسلح افواج وغیرہ کی تقرری میں ترجیح دی جائے گی۔ اس کے علاوہ کئی دیگر فائدے بھی ملتے ہیں۔
Published: undefined
جو نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے اس کے مطابق 75 فیصد امیدواروں کو جو دیگر افواج میں درخواست کرنے کے خواہش مند ہوں گے انھیں اس نوٹیفکیشن کے تحت بارڈر سیکورٹی فورس یعنی بی ایس ایف (ایکس-اگنی ویر بی ایس ایف ریکروٹمنٹ) کی بھرتی میں 10 فیصد ریزرویشن کے علاوہ پہلے بیچ میں سبھی درجات کے امیدواروں کو اوپری عمر کی حد میں پانچ سال کی چھوٹ دی جائے گی۔
Published: undefined
نوٹیفکیشن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایکس-اگنی ویر درجہ سے بھرتی ہونے والے دیگر بیچ (پہلے بیچ کے علاوہ دیگر سبھی) کے امیدواروں کو بارڈر سیکورٹی فورس یعنی بی ایس ایف کی تقرری میں 10 فیصد ریزرویشن کے علاوہ سبھی درجات کے امیدواروں کو اوپری عمر کی حد میں 3 سال کی چھوٹ نافذ رہے گی۔ اتنا ہی نہیں، مرکزی وزارت داخلہ کی ہدایت کے مطابق انڈر سکریٹری شیو لہری مینا نے بتایا کہ بی ایس ایف کی تقرریوں میں ایکس-اگنی ویروں کو فیزیکل ایفی شینسی ٹیسٹ یعنی جسمانی صلاحیت ٹیسٹ سے بھی چھوٹ دی جائے گی۔ یعنی انھیں دوبارہ جسمانی صلاحیت کے امتحان میں اہلیت ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ وہ براہ راست اگلے دور میں بھرتی کے اہل ہوں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز