مرکز کی نریندر مودی حکومت نے ’پردھان منتری غریب کلیان یوجنا‘ کو مزید 6 ماہ کے لیے بڑھا دیا ہے۔ اس منصوبہ کے تحت اب آئندہ چھ ماہ تک ملک کے 80 کروڑ غریبوں کو مفت راشن دیا جائے گا۔ یہ فیصلہ وزیر اعظم کی صدارت میں ہفتہ کے روز ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں لیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں اس منصوبہ کو چار ماہ کے لیے بڑھایا گیا تھا۔ اس منصوبہ میں ملک کے ان 80 کروڑ لوگوں کو ہر ماہ 5 کلو اناج دیا جاتا ہے جو قومی فوڈ سیکورٹی ایکٹ کے دائرے میں آتے ہیں۔ ساتھ ہی وہ لوگ بھی جو ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر منصوبہ میں آتے ہیں۔
Published: undefined
اس منصوبہ کو وسعت دینے کی جانکاری خود وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوئٹر کے ذریعہ دی۔ انھوں نے لکھا ’’ہندوستان کی قابلیت ملک کے ایک ایک شہری کی طاقت میں موجود ہے۔ اس طاقت کو مزید مضبوطی دینے کے لیے حکومت نے وزیر اعظم غریب کلیان اَن یوجنا کو چھ مہینے مزید بڑھا کر ستمبر 2022 تک جاری رکھنے کا فیصلہ لیا ہے۔ ملک کے 80 کروڑ سے زیادہ لوگ پہلے کی طرح اس کا فائدہ اٹھا سکیں گے۔‘‘
Published: undefined
واضح رہے کہ اس منصوبہ کو مارچ 2020 میں اس وقت شروع کیا گیا تھا جب کورونا وبا نے ملک پر حملہ کیا تھا۔ اس منصوبہ کا پہلا مرحلہ اپریل 2020 سے جون 2020 تک تھا۔ اس کے بعد اسے اسی سال جولائی سے نومبر تک بڑھایا گیا تھا۔ منصوبہ کے تیسرے مرحلہ میں مئی 2021 سے جون 2021 کے درمیان لوگوں کو اناج مہیا کرایا گیا جسے جولائی میں بڑھا کر پہلے نومبر 2021 اور پھر ہولی تک یعنی مارچ 2022 تک بڑھا دیا گیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined