مرکزی حکومت نے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کی دیکھ ریکھ کے لیے ٹرسٹ کی تشکیل کا عمل شروع کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے ایودھیا معاملہ پر مالکانہ حق کو لے کر دیئے گئے فیصلہ میں اس کا حکم دیا تھا۔ وزارت داخلہ اور خارجہ کے اعلیٰ افسران ٹرسٹ کی تشکیل اور اس کے قوانین کو طے کرنے کے علم کا حصہ ہوں گے۔
Published: 12 Nov 2019, 12:11 PM IST
ذرائع کے مطابق حکومت سپریم کورٹ کے ایودھیا پر فیصلہ کا مطالعہ کر رہی ہے اور نوکرشاہوں کی ایک ٹیم تکنیکی حصوں اور باریکیوں کو دیکھ رہی ہے۔ ذرائع نے کہا کہ اس معاملے میں حکومت اٹارنی جنرل کے. کے. وینوگوپال جیسے سینئر ماہر قانون سے صلاح و مشورہ کرے گی۔
Published: 12 Nov 2019, 12:11 PM IST
ایک سینئر افسر نے کہا کہ ’’وزارت قانون اور اٹارنی جنرل سے رائے لی جائے گی کہ ٹرسٹ کی تشکیل کیسے کی جائے۔‘‘ ہفتہ کے روز دیئے گئے تاریخی فیصلہ میں سپریم کورٹ کے پانچ ججوں کی بنچ نے اتفاق رائے سے فیصلہ سنایا کہ متنازعہ 2.77 ایکڑ زمین مندر تعمیر کے لیے رام للا کو دی جائے گی۔
Published: 12 Nov 2019, 12:11 PM IST
چیف جسٹس رنجن گگوئی کی صدارت میں بنچ نے حکومت کو اس کے لیے ٹرسٹ قائم کرنے کے لیے تین مہینے کا وقت دیا۔ مسلم فریق کو مسجد تعمیر کے لیے ایک متبادل جگہ پر 5 ایکڑ زمین دینے کا حکم دیا گیا ہے۔
Published: 12 Nov 2019, 12:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 12 Nov 2019, 12:11 PM IST
تصویر: پریس ریلیز