مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کوروناکی وبا کی وجہ سے سست پڑ رہی معیشت کو رفتار دینے کے لئے صحت، سیاحت، زراعت اور روزگار کے شعبہ میں 6.28لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری اور نئی اصلاحات اور رعایتوں کا اعلان کیا ہے۔ محترمہ سیتا رمن نے پریس کانفرنس میں آٹھ راحتی اقدمات کا اعلان کیا۔
Published: undefined
نرملا سیتارمن نے کہاکہ ان اقدامات سے معیشت کو مضبوطی ملے گی اور لوگوں کو روزگار کے مواقع دستیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کورونا کی وبا کے خلاف لڑائی میں ہندستانی معیشت کو مضبوطی فراہم کرنے کے لئے 6,28,993کروڑ روپے کا مراعاتی پیکج دیا جائے گا۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے خزانہ انوراگ ٹھاکر بھی موجود تھے۔
Published: undefined
وزیر خزانہ نے کہاکہ حکومت کورونا کی وبا سے نٹپنے کے لے صحت کا بنیادی ڈھانچہ مضبوط کرے گی۔ اس کے لئے بڑے پیمانہ پر سرمایہ کاری کی جائے گی۔ ملک کے درمیانہ سطح کے شہروں میں طبی ڈھانچہ کو مضبوط کیا جائے گا۔
Published: undefined
مرکزی وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت نے 1.1لاکھ کروڑ روپے کا فنڈ ’کریڈٹ گارنٹی یوجنا‘ کے لئے مختص کیا ہے۔ کووڈ سے متاثرہ علاقوں کو اس سے مد د ملے گی۔آٹھ بڑے شہروں کو چھوڑ کر دوسرے شہروں میں صحت کے بنیادی ڈھانچہ کے لئے حکومت پچاس ہزار کروڑ روپے خرچ کرے گی۔ اس کے تحت حکومت کم سود پر قرض دستیاب کرائے گی۔ اسکیم کے تحت 100کروڑ روپے کا زیادہ سے زیادہ قرض ہوگا۔ اس قرض پر حکومت کی گارنٹی بھی ہوگی۔ بجلی شعبہ میں 3.03لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوگی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined