مودی سرنیم کیس میں سپریم کورٹ کی طرف سے راحت کے تین دن بعد راہل گاندھی کی پارلیمنٹ کی رکنیت بحال ہوگئی ہے اور کانگریس ارکان میں اس فیصلہ کو لے کر زبردست خوشی نظر آ رہی ہے۔ 10 جن پتھ کے باہر زبردست جشن کا ماحول ہے وہاں پر بڑی تعداد میں کانگریس ورکر جمع ہو رہے ہیں۔ لوگ ڈھول لے کر وہاں پہنچ گئے ہیں اور خوب ڈھول بجتا سنائی دے رہا ہے۔
Published: undefined
کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے اپنے انڈیا اتحاد کے تمام ساتھیوں کا منہ میٹھا کرایا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے ہاتھوں سے سب کے منہ میں میٹھائی کھلائی، چاہے وہ منوج جھا ہوں، رام گوپال یادو ہوں یا ششی تھرور ہوں۔
Published: undefined
واضح رہے اگر پیر یعنی 7 اگست کی شام تک راہل گاندھی کی پارلیمنٹ کی رکنیت بحال نہیں ہوتی تو کانگریس منگل کو سپریم کورٹ میں اپیل کر سکتی تھی۔ تاہم اس سے پہلے راہل گاندھی کی رکنیت بحال کردی گئی ہے۔ اب وہ دوبارہ رکن پارلیمنٹ بن گئے ہیں۔
Published: undefined
مارچ 2023 میں، گجرات کی ایک عدالت نے راہل گاندھی کو 2019 میں ایک انتخابی ریلی میں مودی کنیت کے بارے میں بیان دینے پر دو سال قید کی سزا سنائی۔ سزا سنائے جانے کے اگلے ہی دن لوک سبھا سکریٹریٹ نے پارلیمنٹ کی رکنیت منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ راہل گاندھی 2019 کے انتخابات میں کیرالہ کے وایناڈ پارلیمانی حلقے سے جیتے تھے۔
Published: undefined
راہل گاندھی کی اپیل پر سپریم کورٹ نے جمعہ یعنی 4 اگست کو نچلی عدالت کی سزا کے حکم پر روک لگا دی۔ یہ روک اس وقت تک جاری رہے گی جب تک سورت سیشن کورٹ سے سزا پر فیصلہ نہیں آتا، جہاں راہل گاندھی نے سزا کے خلاف اپیل دائر کی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز