قومی خبریں

ہرطرف ہندوستان زندآباد کے نعرے، ڈھول اور پٹاخوں کی گونج، ملک میں دیوالی جیسا ماحول

ہندوستان  نےٹی ٹوینٹی عالمی  کپ کے فائنل میچ میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر تاریخ رقم کر دی ہے۔ اس کے بعد ملک بھر میں جشن کا ماحول ہے۔ ملک کے ہر حصے میں جشن کا سماں ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

ہندوستان نے ٹی ٹوینٹی عالمی  کپ کے فائنل میچ میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر تاریخ رقم کر دی ہے۔ اس کے بعد ملک بھر میں جشن کا ماحول ہے۔ دہلی-این سی آر سمیت ملک کے ہر حصے میں جشن منایا جا رہا ہے۔ ہندوستان  کی جیت کے بعد دیوالی جیسا ماحول ہے، لوگوں نے دیر رات تک  سڑکوں پر جشن منایا ، کہیں ڈھول بجا رہے تھے تو کہیں پٹاخے  چھوڑ تے نظر آئے ۔

Published: undefined

ہندوستان  اور جنوبی افریقہ کے درمیان دلچسپ میچ میں ہندوستان نے دنیا کو فتح کر لیا۔ جیسے ہی عالمی  کپ ہندوستان کے کھاتے میں آیا، ملک کا ہر باشند ہ  جوش سے بھر گیا اور اس کا خوشی ٹھکانا نہیں رہا۔ دہلی کے کئی علاقوں میں لوگ سڑکوں پر آگئے اور جشن منانے لگے۔ اسی وقت نوئیڈا کے سیکٹر 75 میں لوگوں نے پٹاخے پھوڑے۔

Published: undefined

وارانسی میں رات دیر گئے ٹیم انڈیا کی جیت کا جشن بڑے دھوم دھام سے منایا گیا۔ لوگ ہندوستانی  کھلاڑیوں کے پوسٹر اٹھائے پارکوں میں پہنچے۔ لوگوں نے جشن مناتے ہوئے آتش بازی کی۔

Published: undefined

رات گئے مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال کا منظر بدل گیا تھا۔ ہندوستان  کی جیت کے بعد سینکڑوں لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ ہر شخص جوش و خروش، خوشی اور ولولہ سے لبریز تھا۔ لوگ انڈیا انڈیا کے نعرے لگاتے نظر آئے۔ اس کے ساتھ ہی لوگوں نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔

Published: undefined

یوپی کی راجدھانی لکھنؤ میں جشن کا ماحول رہا۔ خوشی سے بھرے لوگ اپنی گاڑیوں کے اوپر چڑھ گئے۔ لوگ گانوں کی دھنوں پر رقص کرتے نظر آئے۔ جبکہ کچھ نوجوان انوکھے انداز میں تیاری کرکے آئے۔آندھرا پردیش کے اننت پور میں بھی لوگوں نے ہندوستان کی جیت کا جشن منایا۔ لوگوں نے سڑکوں پر آتش بازی کی۔ لوگوں کو ہاتھوں میں ترنگا لے کر سڑکوں پر جشن مناتے ہوئے دیکھا گیا۔

Published: undefined

ممبئی میں لوگوں نے خاص انداز میں ہندوستان کی جیت کا جشن منایا۔ لوگوں کو ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے دیکھا گیا جن کے ہاتھوں میں پوسٹر، بینرز اور شیلڈز تھیں۔ اس کے ساتھ لوگوں نے انڈیا انڈیا کے نعرے بھی لگائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined