نئی دہلی: مختلف سیاسی پارٹیوں، ریاستوں کے وزراء اعلیٰ اور دیگر رہنماؤں نے پاکستانی دہشت گردتنظیم جیش محمد کے ٹھکانوں کو ہوائی حملے میں تباہ کرنے کی کاروائی کے لیے ہندوستانی فضائیہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔
فوج نے منگل کو علی الصبح پاکستان کے بالاکوٹ میں جیش محمد کے ٹھکانوں پر زبردست کاروائی کی جس میں بڑی تعداد میں اس کے دہشت گرد مارے گئے ہیں اور تربیتی کیمپ تباہ کر دیئے گئے۔ کانگریس صدر راہل گاندھی نے پاکستان مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردانہ ٹھکانوں پر کاروائی کرنے کے لیے فضائیہ کے پائلٹوں کو سلام کیا ہے۔ سابق وزیر دفاع اے کے اینٹونی نے کہا کہ اس سے پاکستان کو سخت پیغام دیا جائے گا۔
Published: 26 Feb 2019, 5:10 PM IST
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے صدر شرد پوار نے ٹوئٹ کرتےہوئے فضائیہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ اس نے دہشت گردوں کو ’اینٹ کا جواب پتھر سے‘ دیا ہے۔ سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا نے اسے فضائیہ کی غیر معمولی کاروائی بتایا جبکہ راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رہنما تیجسوی یادو نے پائلٹوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملک کو فضائیہ پر فخر ہے۔ عام آدمی پارٹی کے رہنما اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ٹوئٹ کیا، ’میں فضائیہ کے پائلٹوں کی بہادری کو سلام کرتا ہوں‘۔ انہوں نے’ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر ملک کے اقبال کو بلند کیا‘۔
Published: 26 Feb 2019, 5:10 PM IST
ترنمول کانگریس کی رہنما اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بھی ٹوئٹر پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا، ’آئی اے ایف کا مطلب انڈیاز امیزنگ فائٹر(ہندوستان کے جانباز لڑاکے) بھی ہے۔ جے ہند‘ جنتا دل (سیکولر) کے رہنما اور کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کمارا سوامی نے کہا، ’ہندوستانی فضائیہ کو سلام۔ جے جوان....جے ہند۔
Published: 26 Feb 2019, 5:10 PM IST
بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی اور سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھیلیش یادو نے پی او کے میں اس کاروائی کے لیے فضائیہ کو مبارکباد پیش کی۔ ایس پی کے صدر نے کہا کہ فضائیہ کو مبارکباد، ہم سب ان کے ساتھ ہیں‘۔
Published: 26 Feb 2019, 5:10 PM IST
بی ایس پی سپریمو نے ٹوئٹ کیا،’ جیش کے دہشت گرد وغیرہ کے خلاف پی او کے میں گھس کر ہندوستانی فضائیہ کے بہادر جانبازوں کی بہادرانہ کاروائی کو سلام۔ کاش بی جے پی کی حکومت نے پہلے ہی ہماری فوج کو پوری چھوٹ دے دی ہوتی تو بہتر ہوتا‘۔
Published: 26 Feb 2019, 5:10 PM IST
راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت اور نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ نے اس کاروائی کے لیے فضائیہ کو سلام کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔ اشوک گہلوت نے ٹوئٹ کرتے ہوئے فضائیہ کے جانباز پائلٹوں کو مبارکباد پیش کی اور ان کی بہادری کو سلام کیا۔
Published: 26 Feb 2019, 5:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 26 Feb 2019, 5:10 PM IST