نئی دہلی: کانگریس صدر راہل گاندھی نے بدھ کو اپنی بہن پرینکا گاندھی واڈرا کے سرگرم سیاست میں قدم رکھنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ میرے ساتھ مل کر کام کریں گی۔
کانگریس صدر راہل گاندھی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا، ’’اتر پردیش ہندوستان کی نئی امیدوں کا مرکز ہے۔ پرینکا گاندھی اور جیوترادتیہ سندھیا کی قیادت میں اے آئی سی سی کی نئی ٹیم صوبہ میں نئی طرح کی سیاست کا آغاز کرے گی۔ ہم ریاست کو تبدیل کرنے کے لئے نوجوانوں کو ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا کرائیں گے۔‘‘
Published: undefined
پرینکا گاندھی کو کانگریس کا جنرل سکریٹری بنائے جانے کے ساتھ ہی پارٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہیں مبارکباد پیش کرنے والوں کا تانتا لگ گیا۔ پرینکا گاندھی کے شوہر رابرٹ واڈرا، دہلی کانگریس کی صدر شیلا دیکشت، قد آور رہنما کپِل سبل، پارٹی کے سابق خزانچی موتی لال وورا سمیت کئی رہنماؤں نے پرینکا کی تقرری پر انہیں مبارکباد پیش کی۔
Published: undefined
رابرٹ واڈرا نے پرینکا گاندھی کو کانگریس کا جنرل سکریٹری بنائے جانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے سرگرم سیاست میں آنے سے کانگریسی کارکنان میں نیا جوش پیدا ہوگا اور کانگریس پارٹی کو اس کا فائدہ ملے گا۔
Published: undefined
موتی لال وورا نے کہا ہے کہ پرینکا گاندھی کو ملنے والی ذمہ داری اہم ہے اور اس کا اثر صرف مشرقی اترپردیش پرہی نہیں ہوگا بلکہ دوسرے علاقوں پر بھی پڑے گا۔ دہلی کانگریس کی صدر اور سابق وزیر اعلی شیلا دیکشت نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ پرینکا کا سیاست میں پہلے سے ہی اچھا خاصہ دخل رہا ہے۔
Published: undefined
پارٹی کے قدآور رہنما راجیوشکلا نے پرینکا کی تقرری کو کانگریس کے صدر راہل گاندھی کا ماسٹر اسٹروک قرار دیا اور کہا کہ پرینکا واڈرا کے سرگرم سیاست میں آنے سے کانگریس کو نہ صرف اترپردیش میں فائدہ ہوگا بلکہ قومی سطح پر بھی اس کا فائدہ ملے گا۔
Published: undefined
کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے پرینکا گاندھی کی تقرری پر خوشی کا اظہارکر تے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔ انہوں نے جیوترادتیہ سندھیا اور کے سی وینوگوپال کو بھی مبارکباد پیش کی۔
Published: undefined
خاتون کانگریس کی صدر سشمتا دیو نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پرینکا گاندھی کو اہم ذمہ داری دینے کے لیے کانگریس کے صدر مبارکباد کے مستحق ہیں۔
(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined