نئی دہلی: ملک کے 71 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر اتوار کو دارالحکومت کے راج پتھ پر خوبصورت پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کی فوجی طاقت، ثقافتی تنوع اور ترقی کے شاندارمناظر دیکھنے کو ملے۔ اس بار کی پریڈ میں حال ہی میں ایئر فورس میں شامل چنوک اور اپاچی ہیلی کاپٹروں کے علاوہ ٹینک ٹی -90 بھیشم، بالوے مشین پيكیٹ ( بی ایم پی - دوم)، کے 9 ورج -ٹی، دھنش گن سسٹم اور خلائی اسلحہ نے ملک کی فوجی طاقت کا مظاہرہ کیا۔
Published: undefined
صدر رام ناتھ كووند نے آج راج پتھ پر ترنگا لہرایا اور پریڈ کی سلامی لی۔ فوج نے انہیں 21 توپوں کی سلامی دی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس موقع پر انڈیا گیٹ پر واقع نیشنل وار میموریل پر جاکر ملک کی حفاظت کے لئے اپنی جان نچھاور کرنے والے شہید جوانوں کو گلہائے عقیدت پیش کیا۔ برازیل کے صدر جائر بولسونارو اس بار مہمان خصوصی کے طور پر موجود رہے۔
Published: undefined
اس بار کی پریڈ کی قیادت دہلی علاقے کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل اسِت مستری نے کی۔ دہلی علاقہ کے چیف آف اسٹاف (سی او ایس) اور میجر جنرل اشوک ککڑ پریڈ کے ڈپٹی کمانڈر رہے۔ پریڈ میں پہلی بار فوج کے فضائی دفاعی دستے، رڈار، پیراشوٹ دستہ، دھنش 45 کیلیبر آرٹلری گن، کے 9، ورج ٹی خاص رہے۔ اس کے علاوہ پریڈ میں فوج کے دستے کی کمان کیپٹن تانیہ شیر گل اور سگنل کور ٹرانسپورٹیبل سیٹلائٹ ٹرمینل (ٹی ایس ٹی) وہیکل کی کمان- 21 سگنل گروپ کی میجر شینا نائر نے سنبھالی۔
Published: undefined
پریڈ میں 21 بینڈوں نے حصہ لیا اور ان میں 13 فوجی بینڈ کے اسکواڈ تھے۔ پریڈ میں آرمی ایئر سیکورٹی کور پریڈ اسکواڈ کی قیادت کیپٹن وکاس ساہو نے کی۔ پریڈ میں سگنل کور ٹرانسپورٹیبل سیٹلائٹ ٹرمینل (ٹی اے سی) وہیکل کی کمان 21 سگنل گروپ کی میجر شینا نائر نے سنبھالی۔ وہ ایئر رائفل ایونٹ میں قومی چمپئن رہ چکی ہیں۔
Published: undefined
اس سال کی پریڈ میں پیراشوٹ رجمنٹ نے چار سال کے بعد حصہ لیا اور اس کی کمان کمانڈر نکھل کمار موریہ اور میجر ترون کے ہاتھوں میں رہی۔ اس بار کی پریڈ میں کل 16 مارچنگ اسکواڈ نے حصہ لیا۔ ان میں فوج، فضائیہ، بحریہ، نیم فوجی دستوں کے علاوہ دہلی پولیس اور این سی سی کے دستے بھی شامل ہوئے۔ پریڈ میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کی جھانکیوں نے لوگوں کا دل موہ لیا۔ اس کے علاوہ قومی ایوارڈ سے نوازے گئے 44 بچے بھی اس خوبصورت پریڈ میں موجود تھے۔
Published: undefined
مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کی جھانکی میں ’چلو گاؤں کی اور‘ عنوان کے ساتھ اس کی ثقافت کو ظاہر کیا گیا۔ جھانکی میں لکڑی سے تیار ایک کشمیری گھر اور لکڑی کے ایک پل کو بھی دکھایا گیا۔ اس کے علاوہ صنعتی فروغ اور داخلی تجارتی ترغیبات محکمہ، وزارت خزانہ، قومی آفات ریڈمپشن فورس، جل شكتی وزارت، وزارت جہاز رانی اور مرکزی محکمہ تعمیرات عامہ کی جھانکیوں نے بھی پریڈ دیکھنے آئے لوگوں کے دل موہ لئے۔
Published: undefined
دہلی کے ماڈل ٹاؤن کے اروند گپتا ڈی اے وی سینٹینری پبلک اسکول کے 160 بچوں نے سلامی منچ کے سامنے ’یوگا- عالمی امن کی جانب‘ عنوان سے اپنی پیشکش کے ذریعہ وہاں موجود لوگوں کی کافی تفریح مہیا کرائی۔ اس کے بعد راجستھان کے ادے پور کے ’مغربی علاقہ تہذیبی مرکز‘ نے گجرات کے سب سے زیادہ مقبول رقص گربا پیش کیا۔
Published: undefined
موٹر سائیکل پر سوار مرکزی ریزرو پولیس فورس کی خواتین جانبازوں نے شاندار کارنامے دکھائے۔ خاتون جانبازوں نے وی آئی پی کو سیلوٹ، پستول پوزیشن آن موو، سی آر پی ایف یونیفارم، رائفل پوزیشن، سی آر پی ایف فلیگ مارچ، آل راؤنڈ ڈیفنس، بیم رول، لیڈر كلائمبنگ اور انسانی پیرامڈ بناکر عورتوں کی طاقت کا مظاہرہ کیا۔
Published: undefined
فضائیہ کے ہیلی کاپٹروں اور لڑاکا طیاروں نے اپاچی فارمیشن، ڈارنیئر فارمیشن، ہرکیولس فارمیشن، آئی گلوب فارمیشن، جیگوار ایرو ہیڈ فارمیشن، پلکرم ایرو ہیڈ فارمیشن، سخوئی ترشول فارمیشن اور فلینکر (عمودی چارلی) نے ناظرین کی سانسوں کو ایک لمحے کے لئے روک دیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز