نئی دہلی: ملک بھر میں دیوالی کا تہوار جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے اس موقع پر ملک کے تمام عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ دریں اثنا، وزیر اعظم نریندر مودی اور صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے بھی ملک کے باشندگان کو دیوالی کی مبارک باد پیش کی ہے۔
Published: undefined
سونیا گاندھی نے امید ظاہر کرتے ہوئے دعا کی کہ روشنیوں کے اس تہوار پر ہندوستان اور ہمارے دلوں کو روشن کرنے والے لاکھوں دیئے وبا اور معاشی بدحالی کے اندھیرے کو دور کرے اور ملک کے تمام شہریوں کی پریشانی کا خاتمہ ہو۔
Published: undefined
لوگوں سے وبا سے متعلق تمام ہدایات اور احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونے کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ یہ تہوار اور یہ خوشگوار موقع قوم کو ترقی، ہم آہنگی اور خوشحالی کی راہ پر دوبارہ گامزن کرے گا۔
Published: undefined
دیوالی کے اس موقع پر کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی ملک کے تمام باشندگان کو مبارک باد پیش کی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined