بارہمولہ: پاکستانی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے اُری سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے پاس اتوار کی شام گولی باری کی جس کے نتیجے میں ایک جوان شہید ہوگیا۔ سرکاری ذرائع نے پیر کو بتایاکہ پاکستانی فوجیوں نے اُری کے ہتلنگا اور نانک پوسٹ پر بغیر کسی اشتعال کے مورٹار داغے اور اندھا دھند گولی باری کی۔ اس گولی باری کی زد میں کئی رہائشی علاقے بھی آئے۔ہندوستانی فوج نے بھی معقول جواب دیااور پاکستان کے عبوری بنکروں کو تباہ کر دیا۔
Published: undefined
ذرائع نے بتایاکہ پاکستان کی گولی باری میں ایک فوجی زخمی ہوگیا تھا جس کی اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔ اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں کہ پاکستان کی جانب کسی کو نقصان پہنچا یا نہیں۔ انہوں نے بتایاکہ دونوں کی جانب سے تقریباً تین گھنٹے تک گولی باری ہوئی۔
Published: undefined
گذشتہ ہفتے پاکستان کی جانب سے ہونے والی گولی باری میں تین مکان تباہ ہوگئے تھے اور ایک حمال زخمی ہوگیا تھا۔ پاکستانی فوجی در اندازی کی فراق میں پی او کے میں چھپے دہشت گردوں کی امدادکے لیے مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے رہتے ہیں۔ ایل او سی کے پار سینکڑوں تربیت یافتہ دہشت گرد دراندازی کے موقع کے انتظار میں ہیں۔ ایل او سی کا دفاع کرنے والے سلامتی دستے دراندازی کی کسی بھی کوشش کو ناکام کرنے کے لیے چوکناہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined