آئی اے ایف کا ایک ہیلی کاپٹر جس میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت اور 13 دیگر سوار تھے بدھ کو دوپہر کے قریب بالائی کنور علاقے کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ سی ڈی ایس راوت، ان کی اہلیہ اور دیگر 11 افراد کی اس حادثے میں موت ہو گئی، جو کہ ہیلی پیڈ سے تقریباً 10 کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا، جہاں اسے سی ڈی ایس راوت کو اترنا تھا۔کل دوپہر سی ڈی ایس راوت کو ڈفینس سروسز کالج اسٹاف، ویلنگٹن میں ایک کیڈٹس سے تبادلہ خیال کی تقریب میں شرکت کرنی تھی۔
Published: 09 Dec 2021, 6:40 AM IST
آئی اے ایف کے ا س ہیلی کاپٹر میں CDS بپن راوت کی اہلیہ مدھولیکا راوت بھی دیگر فوجیوں کے ساتھ موجود تھیں ۔
Published: 09 Dec 2021, 6:40 AM IST
آنجہانی سیاست دان مرگیندر سنگھ کی بیٹی اور مدھیہ پردیش کے شہڈول کی رہنے والی، سی ڈی ایس بپن راوت کی اہلیہ مدھولیکا راوت، AWWA (آرمی وایوز ویلفیئر ایسوسی ایشن) کی صدر تھیں۔ واضح رہے یہ تنطیم ہندوستان کی سب سے بڑی این جی اوز میں سے ایک ہے جو خواتین،، بچے اور فوجی اہلکار کے زیر کفالت لوگوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے میں مدد کرتی ہے۔
Published: 09 Dec 2021, 6:40 AM IST
مدھولیکا راوت نے اپنی تعلیم دہلی میں مکمل کی اور دہلی یونیورسٹی سے نفسیات میں گریجویشن مکمل کیا۔ AWWA کے علاوہ، وہ کئی طرح کے سماجی کام کرتی رہتی ہیں، خاص طور پر کینسر کے متاثرین کے لیے۔
Published: 09 Dec 2021, 6:40 AM IST
وہ فوج کی بیویوں کو بااختیار بنانے میں ہمیشہ ہیش پیش رہیں اور انہیں مالی طور پر خود مختار بنانے کے لیے بیوٹیشن کورسز کے ساتھ سلائی، بُنائی اور بیگ بنانے کے کورسز کر نے اور 'کیک اور چاکلیٹس' بنانے کی ترغیب دینے میں بھی اہم کردار ادا کیا ۔جنرل بپن راوت اور مدھولیکا راوت دو بیٹیوں کے والدین ہیں۔
Published: 09 Dec 2021, 6:40 AM IST
جنرل بپن راوت ہندوستان کے پہلے اور موجودہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف (CDS) تھے۔ ان کی تقرری 1 جنوری 2020 کو ہوئی تھی۔ پوڑی، اتراکھنڈ میں پیدا ہوئے، راوت کا خاندان چار نسلوں سے ہندوستانی فوج میں خدمات انجام دے رہا ہے۔ ان کی اہلیہ ڈاکٹر مدھولیکا راوت ان کی قوم کی خدمت میں مسلسل معاون رہیں۔
Published: 09 Dec 2021, 6:40 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 09 Dec 2021, 6:40 AM IST
تصویر: پریس ریلیز