تمل ناڈو میں ہوئے ہیلی کاپٹر حادثہ میں ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت، ان کی بیوی مدھولیکا راوت اور دیگر 11 فوجی جوان کی آج آخری رسومات ادا ہوگئیں۔ اس درمیان دہلی کانگریس نے مرکزی حکومت سے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کو ’بھارت رتن‘ سے نوازے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
Published: undefined
دراصل ملک سے لے کر بیرون ممالک تک سی ڈی ایس جنرل بپن راوت اور دیگر جوانوں کے انتقال پر غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ دہلی کانگریس صدر انل چودھری نے بھی خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد میڈیا سے کہا کہ پورا ملک سی ڈی ایس راوت اور دیگر فوجی جوانوں کے انتقال سے صدمے میں ہے۔ ملک کے لیے یہ ایک بڑا خسارہ ہے۔ ہم سبھی ان کے اہل خانہ کے تئیں اظہارِ ہمدردی ظاہر کرتے ہیں۔
Published: undefined
انل چودھری نے مزید کہا کہ انھوں نے اپنی پوری زندگی ملک کو دے دی ہے، ایسے میں میرا مرکزی حکومت سے مطالبہ ہے کہ انھیں ’بھارت رتن‘ سے نوازا جائے۔ اس کے علاوہ انھوں نے اس واقعہ کی اعلیٰ سطحی جانچ کرانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس حادثہ کے بعد بہت سارے سوال کھڑے ہوئے ہیں، اس پر ایک اعلیٰ سطحی جانچ ہونی چاہیے۔
Published: undefined
واضھ رہے کہ دہلی کینٹ میں جنرل بپن راوت اور ان کی بیوی کی آخری رسومات ادا ہو گئی۔ انھیں فوجی جوانوں نے 17 توپوں کی سلامی بھی پیش کی۔ اس سے قبل ان کے جسد خاکی کا ملک بھر سے آئے تمام لوگوں نے دیدار کیا اور آخری سلام پیش کیا۔ جنرل راوت، ان کی بیوی اور دیگر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی، مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، ہریانہ و اتر پردیش کے وزرائے اعلیٰ سمیت کئی اہم ہستیاں پہنچی تھیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز