تمل ناڈو واقع کنّور کے پاس بدھ کی صبح ہندوستانی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہو گیا جس میں ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کی موت ہو گئی ہے۔ اس حادثہ میں ان کی بیوی مدھولیکا راوت سمیت 13 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ حادثہ میں ائیرفورس کے گروپ کیپٹن ورون سنگھ بری طرح زخمی ہوئے جن کا علاج فوج کے اسپتال میں چل رہا ہے۔ ہندوستانی فضائیہ اور مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جنرل بپن راوت سمیت سبھی 13 لوگوں کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔
Published: undefined
تمل ناڈو کے کنّور کے پاس بدھ کی صبح فوج کا ایک وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہو گیا تھا، جس میں سی ڈی ایس جنرل بپن راوت اور ان کی بیوی سمیت 14 لوگ سوار تھے۔ ہیلی کاپٹر حادثہ کے بعد آگ کی زد میں آ گیا تھا، جس سے اس میں سوار کئی افسران بری طرح جھلس گئے۔ سبھی کو آناً فاناً میں فوج کے اسپتال لے جایا گیا تھا۔ شروع میں سی ڈی ایس بپن راوت کی حالت کے بارے میں کوئی جانکاری نہیں مل رہی تھی، حالانکہ اب ان کی موت کی تصدیق ہو گئی ہے۔
Published: undefined
حادثے کے شکار ہوئے فوج کے اس ہیلی کاپٹر میں فوج کے کئی افسران موجود تھے۔ اس میں سی ڈی ایس بپن راوت اور ان کی بیوی کے علاوہ فوج کے بریگیڈیر ایل ایس لدر، لیفٹیننٹ کرنل ہرجندر سنگھ بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں گرسیوک سنگھ، جتیندر کمار، وویک کمار، بی سائی تیجا اور ستپال جیسے فوجی افسران بھی ہیلی کاپٹر میں سوار تھے۔ یہ سبھی ہندوستانی فوج کے ایم آئی-17وی 5 ہیلی کاپٹر پر سوار تھے جو فوج کے سب سے محفوظ ہیلی کاپٹرس میں سے ایک ہے۔ کسی بھی وی وی آئی پی دورے میں اسی ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ ایک ڈبل انجن والا ہیلی کاپٹر ہے جس سے ایک انجن میں خرابی آنے پر دوسرے انجن کے سہارے محفوظ لینڈنگ کرائی جا سکتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined