قومی خبریں

انتظار ختم... سی بی ایس ای بورڈ بارہویں کا نتیجہ کل صبح 

بارہویں کے امتحان میں 1186306 طلبا و طالبات نے شرکت کی تھی اور امتحان کا نتیجہ 26 مئی کو سی بی ایس ای کے ویب سائٹ پر جا کر دیکھ سکتے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

امید ظاہر کی جا رہی تھی کہ سی بی ایس ای بورڈ کے بارہویں کے نتیجے 28 مئی سے 30 مئی کے درمیان جاری کیےجائیں گے لیکن فروغ انسانی وسائل کی وزارت کے سکریٹری انل سوروپ نے ایک ٹوئٹ میں تبایا کہ سیشن 18-2017 کے بارہویں کا نتیجہ 26 مئی کو آ جائے گا۔ اس تعلق سے خبر رساں ایجنسی ’اے این آئی‘ نے بھی ٹوئٹ کیا ہے۔ اس خبر کے بعد طلبا کے انتظار کی گھڑیاں کم ہو گئی ہیں اور ان کے دلوں کی دھڑکنیں بھی یقیناً بڑھ گئی ہوں گی۔

Published: 25 May 2018, 6:45 PM IST

قابل ذکر ہے کہ سی بی ایس ای کے 10ویں اور 12ویں درجہ میں تقریباً 28 لاکھ اسٹوڈنٹ نے بورڈ کا امتحان دیا تھا۔ 10ویں بورڈ کا امتحان جہاں تقریباً 16.38 لاکھ طلبا نے دیا تھا وہیں 12ویں کے امتحان کے لیے 1186306 طلبا نے رجسٹریشن کیا تھا۔ یہ امتحان ملک بھر میں واقع 4138 مراکز پر کرائے گئے تھے۔ امتحان 5 مارچ سے شروع ہوا تھا جو 25 اپریل تک چلا تھا۔ پہلے امتحان 13 اپریل تک ہی ختم ہونےتھے لیکن ملک کے کئی حصوں میں پیپر لیک ہونے کی خبروں کے بعد اکونومکس کا پیپر رَد کرنا پڑا تھا اور اس کا امتحان 25 اپریل کو دوبارہ کرایا گیا تھا۔

26 مئی کو امتحان کا ریزلٹ سی بی ایس ای کے ویب سائٹ cbseresults.nic.in اور cbse.nic.in پر جاری کیا جائے گا۔ طلبا و طالبات ویب سائٹ کے علاوہ بارہویں کےنتیجے موبائل ایس ایم ایس کے ذریعہ بھی دیکھ سکتے ہیں۔

Published: 25 May 2018, 6:45 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 25 May 2018, 6:45 PM IST