سی بی ایس ای بورڈ کے امتحانات آج (منگل) سے ملک بھر میں شروع ہونے جا رہے ہیں۔ 26 اپریل کو سی بی ایس ای 10ویں اور 12ویں جماعت کے بورڈ امتحانات کے دوسرے مرحلے کا انعقاد کر رہا ہے۔ بارہویں جماعت کے طلباء انٹرپرینیورشپ، بیوٹی اینڈ ویلنس کے امتحان میں شرکت کریں گے۔ جبکہ دسویں جماعت کے لیے پینٹنگ اور کچھ علاقائی زبانوں کا امتحان لیا جائے گا۔ کورونا انفیکشن کے پیش نظر سی بی ایس ای اور مختلف ریاستی حکومتوں نے بورڈ کے ان امتحانات کے لیے وسیع انتظامات کیے ہیں۔ اس میں بڑے پیمانے پر سینیٹائزیشن مہم اور سماجی دوری پر عمل کرنا ضروری ہے۔
Published: undefined
غور طلب ہے کہ اس سال سی بی ایس ای کے ذریعہ بورڈ کے امتحانات دو مختلف مرحلوں میں منعقد ہو رہے ہیں۔ یہ امتحان کا دوسرا مرحلہ ہے، پہلا مرحلہ گزشتہ سال نومبر-دسمبر کے مہینے میں منعقد کیا گیا تھا۔ بورڈ کا یہ امتحان آف لائن موڈ میں لیا جائے گا۔ سی بی ایس ای کے امتحانات کے کنٹرولر سنیام بھردواج کے مطابق، دوسرے مرحلے میں، اس بار 10ویں اور 12ویں کے امتحانات ایک شفٹ میں ہوں گے۔ امتحان کا وقت 2 گھنٹے کا ہوگا۔ سی بی ایس ای یہ امتحانات 50 فیصد نصاب کے لیے منعقد کر رہا ہے۔ بقیہ 50 فی صد نصاب کے امتحانات پچھلے سال پہلے مرحلے میں منعقد کیے گئے تھے۔
Published: undefined
سی بی ایس ای 10ویں کے امتحانات 26 اپریل سے 24 مئی تک ہوں گے۔ ساتھ ہی 12ویں جماعت کے سی بی ایس ای بورڈ کے امتحانات 26 اپریل سے 15 جون تک جاری رہیں گے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کو دیکھتے ہوئے سی بی ایس ای نے طلباء کے لیے خصوصی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔ ان رہنما خطوط پر عمل کرتے ہوئے طلباء کو امتحانی مرکز کے اندر کووڈ پروٹوکول کا خاص خیال رکھنا ہوگا۔
Published: undefined
سی بی ایس ای بورڈ کے چیئرمین ونیت جوشی نے پیر کو لائیو ویبینار کے ذریعے اساتذہ اور طلباء کو سی بی ایس ای ٹرم 2 کے امتحانی رہنما خطوط کے بارے میں آگاہ کیا۔ سی بی ایس ای بورڈ کے امتحانی مرکز میں سبھی کو ان اصولوں پر عمل کرنا ہوگا۔ امتحانی مرکز میں کورونا قوانین پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو سکتی ہے۔ طلباء اور عملے کے لیے جاری کردہ یہ رہنما خطوط سی بی ایس ای کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ دارالحکومت دہلی سمیت کئی ریاستوں میں ماضی میں باقاعدہ کلاسز شروع کی گئی ہیں۔ ایسے میں اسکول بھی اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ طلباء کو بورڈ کے امتحانات میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز