نئی دہلی: سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سال طلبا کے پاس ہونے کا مجموعی تناسب 87.33 فیصد رہا جو پچھلے سال سے 5.38 فیصد کم ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس مرتبہ لڑکیوں کے پاس ہونے کا تناسب 90.68 فیصد رہا، جبکہ لڑکوں کے پاس ہونے کا تناسب 84.67 فیصد رہا۔
Published: undefined
اس سال سی بی ایس ای بورڈ کے 12ویں کے نتائج میں تریویندرم کے طلبہ کا پاس فیصد بہترین ہے۔ یہاں کل 99.91 فیصد طلباء نے امتحان پاس کیا۔ اس کے علاوہ بنگلور نے دوسری پوزیشن حاصل کی ہے، یہاں 98.64 طلباء نے امتحان پاس کیا۔ جبکہ چنئی 97.40 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔
سی بی ایس ای بورڈ 12ویں میں اس سال نوودیا ودیالیہ کے طلبہ کی کارکردگی شاندار رہی۔ یہاں کے کل 97.51 فیصد طلباء نے امتحان پاس کیا۔
Published: undefined
خیال رہے کہ اس مرتبہ 12ویں جماعت کے امتحان میں کل 16 لاکھ 96 ہزار 349 طلبا نے شرکت کی تھی۔ جبکہ بورڈ کے 10ویں اور 12ویں دونوں جماعتوں کے امتحانات میں تقریباً 38 لاکھ طلبا شریک ہوئے تھے۔ 12ویں کے نتائج جاری کیے جانے کے بعد اب سی بی ایس ای 10ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔
Published: undefined
جن امیدواروں نے امتحان دیا ہے وہ سی بی ایس ای کی سرکاری ویب سائٹ results.cbse.nic اور cbseresults.nic.in پر اپنا نتیجہ دیکھ سکتے ہیں۔ نتیجہ چیک کرنے کے لیے طلبہ کو رول نمبر، اسکول نمبر، تاریخ پیدائش کی ضرورت ہوگی۔ یہ تفصیلات ایڈمٹ کارڈ سے دستیاب ہوں گی۔
- طلباء CBSE بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ cbseresults.nic.in ملاحظہ کریں۔
- ہوم پیج پر 2023 کے نتائج کے سینئر اسکول سرٹیفکیٹ امتحان (کلاس XII) کے نتائج 2023 کے لنک پر کلک کریں۔
- اب طلباء کو اپنا رول نمبر، اسکول نمبر اور ایڈمٹ کارڈ آئی ڈی درج کرنا ہوگی۔
- جیسے ہی آپ رول نمبر درج کریں گے سی بی ایس ای بورڈ کا نتیجہ اسکرین پر ظاہر ہو جائے گا۔ اسے طلباء چیک اور ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined