سی بی ایس ای بورڈ نے طے کردہ تاریخ سے قبل ہی دسویں اور بارہویں کا نتیجہ جاری کر دیا ہے۔ 13 مئی (پیر) کو بورڈ نے دونوں امتحانات کے ریزلٹ کا اعلان کر دیا۔ دسویں میں 93.60 فیصد طلبا و طالبات نے کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ بارہویں میں 87.98 فیصد طلبا و طالبات کامیاب ہوئے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ پاس فیصد کے معاملے میں دسویں اور بارہویں دونوں ہی درجہ میں تریویندرم ریجن کا ریزلٹ سب سے بہتر رہا۔ اس کے علاوہ جواہر نوودے ودیالیہ (جے این وی) اور کیندریہ ودیالیہ (کے وی) کے طلبا نے بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
Published: undefined
سی بی ایس ای دسویں بورڈ امتحان کی بات کی جائے تو جے این وی اور کے وی کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ دونوں ہی اسکولوں کے 99.09 فیصد طلبا و طالبات نے کامیابی حاصل کی۔ انڈیپنڈنٹ (آزاد) طلبا کی کامیابی کا فیصد 94.54 رہا، جبکہ سی ٹی ایس اے کے 94.40 فیصد، سرکاری اسکولوں کے 86.72 فیصد اور سرکاری امداد یافتہ اسکولوں کے 83.95 فیصد طلبا و طالبات کو کامیابی ملی۔
Published: undefined
سی بی ایس ای بارہویں بورڈ کے ریزلٹ پر نظر ڈالی جائے تو سی ٹی ایس اے کے سب سے زیادہ 99.23 فیصد طلبا و طالبات کو کامیابی ملی ہے۔ جے این وی اسکول کے 99.09 فیصد اور کے وی اسکول کے 98.81 فیصد طلبا و طالبات نے کامیابی حاصل کی ہے۔ دیگر کی بات کی جائے تو سرکاری امداد یافتہ اسکولوں کے 91.4 فیصد، سرکاری اسکولوں کے 88.23 فیصد اور انڈیپنڈنٹ امتحان دینے والے 87.70 فیصد طلبا و طالبات نے کامیابی کا پرچم لہرایا ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ سی بی ایس ای دسویں میں تریویندرم ریجن کا ریزلٹ سب سے بہترین رہا جہاں کی کامیابی کا فیصد 99.75 رہا۔ اس کے بعد وجئے واڑہ ریجن کا ریزلٹ 99.60 فیصد، چنئی ریجن کا ریزلٹ 99.30 فیصد، بنگلورو ریجن کا ریزلٹ 99.26 فیصد اور اجمیر ریجن کا ریزلٹ 97.10 فیصد درج کیا گیا۔ سی بی ایس ای بارہویں کے ریزلٹ میں بھی تریویندرم ریجن نے بازی مار لی ہے۔ اس ریجن کے 99.91 فیصد طلبا و طالبات کامیاب رہے، جبکہ دوسرے و تیسرے مقام پر بالترتیب وجئے واڑہ (99.04 فیصد) اور چنئی (98.47 فیصد) ریجن رہا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined