نئی دہلی: دہلی شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ معاملے میں منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر آج سماعت کے جائے گی۔ آج سسودیا کی 5 دن کی ریمانڈ کی مدت مکمل ہو رہی ہے، جس کے بعد سی بی آئی انہیں عدالت میں پیش کرے گی۔ توقع ہے کہ سی بی آئی سسودیا کے مزید ایک ہفتے کے ریمانڈ کی درخواست کر سکتی ہے۔ جبکہ سسودیا کے وکیل انہیں ریمانڈ میں دینے کی مخالفت کریں گے۔
Published: undefined
آپ کو بتا دیں کہ منیش سسودیا نے منگل کو سی بی آئی کے ذریعہ ان کی گرفتاری کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ کا رخ کیا تھا۔ تاہم، ان کی عرضی کو چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس پی ایس نرسمہا کی بنچ نے خارج کر دیا تھا۔ عدالت نے کہا تھا کہ منیش سسودیا متبادل طور پر دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دائر کر سکتے ہیں۔ عدالت نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وہ سپریم کورٹ سے جو ریلیف مانگ رہے ہیں، اس کے لئے انہیں نچلی عدالت یا ہائی کورٹ سے رجوع کرنا چاہیے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ سی بی آئی نے اتوار کو کہا تھا کہ سسودیا کو اس لئے گرفتار کیا گیا تھا کیونکہ انہوں نے سوالوں کے گول مول جواب دئے اور تحقیقات میں تعاون نہیں کیا۔ تحقیقاتی ایجنسی نے مزید کہا کہ موجودہ کیس سسوڈیا اور 14 دیگر کے خلاف 2021-22 کے لئے ایکسائز پالیسی تیار کرنے اور اس کے نفاذ میں مبینہ بے ضابطگیوں اور نجی افراد کے بعد ٹینڈرنگ کے معاملے کی تحقیقات کے لئے درج کیا گیا تھا۔ چارج شیٹ 25 دسمبر 2022 کو ممبئی کی ایک نجی کمپنی کے اس وقت کے سی ای او اور 6 دیگر افراد کے خلاف دائر کی گئی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز