مدھیہ پردیش میں اب سی بی آئی بغیر ریاستی حکومت کی اجازت کے داخل نہیں ہو سکے گی۔ یعنی کسی معاملے میں جانچ کے لیے مدھیہ پردیش میں داخل ہونے سے پہلے سی بی آئی کو حکومت سے تحریری شکل میں اجازت لینی ہوگی۔ یہ انتظام یکم جولائی 2024 سے نافذ تصور کیا جائے گا، حالانکہ حکومت نے 16 جولائی کو اس تعلق سے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
Published: undefined
اس تعلق سے محکمہ داخلہ کے افسروں کا کہنا ہے کہ یہ انتظام پہلے سے نافذ تھا، لیکن ابھی ’بھارتیہ نیائے سنہیتا‘ (بی این ایس) نافذ ہوا ہے جس کی وجہ سے نوٹیفکیشن جاری کرنا ضروری تھا۔ ورنہ عدالت میں چل رہے زیر سماعت مقدمات متاثر ہو سکتے تھے۔ مدھیہ پردیش حکومت نے جاری حکم میں کہا ہے کہ کسی بھی شخص، سرکاری افسر یا ریاست میں آنے والے ادارہ کی جانچ کرنی ہے تو سی بی آئی کو مدھیہ پردیش حکومت سے تحریری منظوری لینی ہوگی۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ کئی غیر بی جے پی حکومت والی ریاستوں میں پہلے سے ہی اس طرح کا نظام قائم ہے۔ اب بی جے پی حکمراں ریاست مدھیہ پردیش بھی ان ریاستوں کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔ ابھی تک جن ریاستوں میں یہ اصول نافذ ہے ان میں مغربی بنگال، تمل ناڈو، پنجاب، کیرالہ اور تلنگانہ شامل ہیں۔ جہاں تک دہلی کا معاملہ ہے، اسپیشل پولیس اسٹیبلشمنٹ ایکٹ کی دفعہ 6 کے مطابق سی بی آئی کو اپنے حلقہ اختیار میں جانچ کرنے کے لیے ریاستی حکومت سے اجازت لینی ضروری ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined