ممبئی: ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات کے معاملہ میں سی بی آئی نے ہفتہ کے روز مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انل دیشمکھ اور دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی۔ اس معاملہ میں سی بی آئی مختلف مقامات پر تلاشی مہم بھی چلا رہی ہے۔
Published: undefined
خیال رہے کہ ممبئی پولیس کمشنر کے عہدے سے ہٹنے کے بعد پرمبیر سنگھ نے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو خط لکھ کر کہا تھا کہ دیشمکھ نے وازے سمیت کئی پولیس افسران کو ریستوران اور بار سے ہر مہینے اگاہی کرنے کا ہدف دے رکھا ہے۔ جبکہ دیشمکھ نے ان الزامات کی تردید کی تھی۔ ابتدائی جانچ کے احکامات صادر کرنے کے بعد دیشمکھ نے اپنے عہدے سے استعفی پیش کر دیا۔
Published: undefined
عہدیداران نے بتایا کہ جانچ ایجنسی نے دیشمکھ کے خلاف ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ کی طرف سے عائد الزامات کی جانچ کرنے کے تعلق سے بامبے ہائی کورٹ کے حکم پر ابتدائی جانچ شروع کی تھی۔ افسران کے مطابق جانچ پڑتال کے دوران سی بی آئی نے بدعنوانی کے الزامات کے تحت دیشمکھ اور دیگر نامعلوم لوگوں کے خلاف معاملہ درج کر لیا، کیونکہ جانچ کرنے کے لئے انہیں کافی مواد حاصل ہو گیا۔ انہوں نے بتایا کہ معاملہ درج کرنے کے بعد سی بی آئی نے ممبئی کے کئی ٹھکانوں پر چھاپے بھی مارے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined