مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے مہاراشٹر میں 33 مقامات پر چھاپے مار کر بڑی رشوت کے عوض مشکوک پاسپورٹ جاری کرنے کے الزام میں 32 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
Published: undefined
ایک افسر نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ سی بی آئی نے ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں شکایات موصول ہونے کے بعد، سی بی آئی نے ناسک کے علاوہ ملاڈ اور لوئر پریل میں پاسپورٹ سیوا کیندر (پی ایس کے) میں پاسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے 14 افسران کے خلاف 12 معاملے درج کیے اور مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔
Published: undefined
ریلیز میں کہا گیا کہ جن لوگوں پر معاملہ درج کیا گیا ہے ان میں 14 پاسپورٹ اسسٹنٹ، پاسپورٹ سیوا کیندر کے سینئر پاسپورٹ اسسٹنٹ اور باقی 18 بیرونی سہولت کار/ ایجنٹ/ بروکرز شامل ہیں۔ یہ سبھی بدعنوانی کی سرگرمیوں میں مشترکہ طور پر ملوث ہیں، اس کے علاوہ ممبئی کے علاقائی پاسپورٹ آفس کے تحت دونوں شہروں میں 33 مقامات پر چھاپے مارے گئے۔
Published: undefined
ملزمان ایک دوسرے کے ساتھ مستقل رابطے میں تھے اور مبینہ طور پر نامکمل دستاویزات کے ساتھ مشکوک پاسپورٹ جاری کرنے یا پاسپورٹ درخواست دہندگان کی ذاتی تفصیلات میں ہیرا پھیری کی سازش کرتے تھے۔
Published: undefined
سی بی آئی کی ٹیم نے وزارت خارجہ کے پاسپورٹ سیوا پروگرام ڈویژن کے ویجیلنس افسران اور آر پی او، ممبئی کے افسران کے ساتھ چھاپہ مارا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز