سی بی آئی نے بدعنوانی کے معاملے میں ملزم مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ اور این سی پی لیڈر انل دیشمکھ کو ضمانت دینے کے بامبے ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج پیش کیا ہے۔ بامبے ہائی کورٹ نے بارہ دسمبر کو این سی پی لیڈر انل دیشمکھ کو ضمانت دے دی تھی۔ حالانکہ عدالت نے ساتھ ہی کہا تھا کہ حکم دس دنوں کے بعد اثرانداز ہوگا۔ ایسا اس لیے کیونکہ سی بی آئی نے اسے عدالت عظمیٰ میں چیلنج پیش کرنے کے لیے وقت مانگا تھا۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ انل دیشمکھ کو ضمانت دیتے ہوئے بامبے ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ برخاست پولیس افسر سچن واجے کے بیان کو چھوڑ کر سی بی آئی کے ریکارڈ میں ایسے کسی بھی بیان سے یہ اشارہ نہیں ملتا ہے کہ سابق وزیر داخلہ دیشمکھ کے اشارے پر ممبئی میں بار مالکان سے اُگاہی کی گئی۔
Published: undefined
سپریم کورٹ میں داخل اپنی عرضی میں مرکزی جانچ ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ سی بی آئی کے اعتراضات کے باوجود ہائی کورٹ نے دیشمکھ کو ضمانت دینے وقت سنگین غلطیاں کی ہیں۔ سی بی آئی نے کہا ہے کہ ہائی کورٹ نے اس بات پر غور نہیں کیا کہ معاشی جرائم الگ درجہ میں آتے ہیں اور ایسے جرائم میں مستقل معاملے کی طرح ضمانت دیے جانے کی ضرورت نہیں، خصوصاً ایسے وقت میں جب معاشی جرائم کی جڑیں مضبوط ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز