ترواننت پورم: مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے منگل کو کیرالہ کی سیاست میں سولر سیکس اسکینڈل کے حوالے سے سینئر کانگریس لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ اومن چانڈی کی سرکاری رہائش گاہ کلف ہاؤس پر چھاپہ مارا۔ سی بی آئی نے یہ چھاپہ ایسے وقت مارا ہے جب کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین ان دنوں اپنے علاج کے سلسلے میں امریکہ میں ہیں۔
Published: undefined
جس دن کانگریس لیڈر کے گھر پر چھاپہ مارا گیا اسی دن پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی آئی این ٹی یو سی کی پلاٹینم جوبلی کی تقریبات میں شرکت کے لیے ترواننت پورم پہنچے ہیں۔ اس دوران سیکس اسکینڈل کیس کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کرنے والی ملزم سریتا نائر بھی تحقیقات میں تعاون کرنے کے لئے کلف ہاؤس پہنچی۔
Published: undefined
2013 کے کیس میں اومن چانڈی کے علاوہ نامزد دیگر کانگریس لیڈروں میں پارٹی جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال، سابق وزراء ادور پرکاش اور ایم پی انیل کمار، ایرناکولم کے ایم پی ہیبی ایڈن اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی نائب صدر ایم پی عبداللہ کُٹی بھی شامل ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined