ہندوستان کے سب سے بڑے بینکنگ گھوٹالہ معاملہ یعنی 17 بینکوں کے گروپ کو 34615 کروڑ روپے کا نقصان پہنچانے والے معاملے میں سی بی آئی کی کارروائی لگاتار جاری ہے۔ سی بی آئی زور و شور سے تلاشی مہم چلا رہی ہے اور تازہ چھاپہ ماری میں اسے ایک بڑی کامیابی ہاتھ لگی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تلاشی مہم کے دوران سی بی آئی نے تقریباً 12.5 کروڑ روپے کی پینٹنگ، گھڑیاں، سونے اور ہیرے کے زیورات برآمد کیے ہیں۔
Published: undefined
اس تعلق سے سی بی آئی ترجمان آر سی جوشی کا کہنا ہے کہ ’’پہلے بھی اس معاملے میں مارے گئے چھاپوں کے دوران کروڑوں کی پینٹنگز اور مورتیاں برآمد ہوئی تھیں۔ اس بار تلاشی کے دوران سی بی آئی کو 5 کروڑ 50 لاکھ روپے کی 2 پینٹنگز برآمد ہوئی ہیں۔ یہ پینٹنگز 1964 میں ایس این سوجا اور 1956 میں ایس ایچ راجہ کے ذریعہ بنائی گئی تھیں۔‘‘
Published: undefined
تازہ چھاپہ ماری میں برآمد ہوئے سامانوں کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ 5 کروڑ روپے قیمت کی جیکب اینڈ کو اور فرینک مولر جنیو کے ذریعہ بنائی گئی دو گھڑیاں اور تقریباً 2 کروڑ روپے قیمت کی چوڑیاں اور ہار سمیت سونے و ہیرے کے زیورات برآمد ہوئے ہیں۔ سی بی آئی کا ماننا ہے کہ یہ تمام سامان گھوٹالے کی رقم سے خریدے گئے ہوں گے۔ سی بی آئی نے اس معاملے کی جانچ کے دوران ممبئی کی ڈی ایچ ایف ایل کمپنی کے سابق چیف منیجنگ ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر کو گرفتار کیا تھا، جو ابھی سی بی آئی کی حراست میں ہیں اور ان سے پوچھ تاچھ چل رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر @revanth_anumula