سینٹرل بیورو اف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے پیر (29 جولائی) کو دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور دیگر ملزمین کے خلاف مبینہ شراب گھوٹالہ سے متعلق بدعنوانی کے معاملے میں ایک خصوصی عدالت میں چارج شیٹ داخل کی۔ اس چارج شیٹ میں سی بی آئی نے کیجریوال کو ملزم بنایا ہے۔ سی بی آئی نے یہ چارج شیٹ ایسے وقت میں داخل کی ہے جب دہلی ہائی کورٹ میں کیجریوال کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہونے والی ہے۔
Published: undefined
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منی لانڈرنگ کیس میں پہلے ہی چارج شیٹ داخل کی ہے، جس میں عام آدمی پارٹی اور اس کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ چارج شیٹ میں کیجریوال کو شراب گھوٹالہ کے اہم سازشیوں میں سے ایک کے طور پر بتایا گیا ہے۔ الزام ہے کہ عام آدمی پارٹی نے 100 کروڑ روپے کی رشوت لی تھی۔
Published: undefined
اس سے قبل 12 جولائی کو سپریم کورٹ نے ای ڈی معاملے میں وزیر اعلیٰ کیجریوال کو عبوری ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ حالانکہ وہ جیل سے باہر نہیں آسکے کیونکہ وہ سی بی آئی کے تحت بھی گرفتار تھے۔ حال ہی میں دہلی کی ایک عدالت نے مبینہ شراب گھوٹالے میں وزیر اعلیٰ کیجریوال کی عدالتی تحویل میں 8 اگست تک توسیع کی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined