سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں واقع عالمی شہرت یافتہ سیاحتی مقام گلمرگ میں گزشتہ رات آگ کی ایک بھیانک واردات میں ایک فوجی افسر جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔ مہلوک فوجی کی شناخت کارپس سگنلس کے میجر انکت بدھ راج کی طور پر ہوئی ہے جو ایس ایس ٹی سی گلمرگ سے منسلک تھا۔
Published: undefined
ذرائع نے بتایا کہ میجر انکت بدھ راج اپنے پالتو کتے کو بچانے کے دوران شدید طور پر جھلس گئے تھے جس کے نتیجے میں اس کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی۔ تاہم جھلسنے سے پہلے انہوں نے اپنی بیوی اور ایک پالتو کتے کی جان بچانے میں کامیابی حاصل کی۔
Published: undefined
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گلمرگ میں واقع 'آفیسرس ہٹ' میں ہفتہ کی رات دیر گئے بھیانک آگ بھڑک اٹھی۔ انہوں نے کہا کہ میجر انکت نے آگ کے شعلوں کو دیکھتے ہی اپنی بیوی اور اپنے ایک پالتو کتے کو 'ہٹ' سے باہر نکالا تاہم جب وہ اپنے دوسرے پالتو کتے کو بچانے کے لئے ہٹ میں داخل ہوئے تو اس دوران وہ شدید طور پر جھلس گئے جس کے نتیجے میں ان کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی۔ حادثے میں ان کے ایک کتے کی بھی موت واقع ہوئی۔
Published: undefined
ذرائع نے بتایا کہ مہلوک میجر کی لاش کا سب ضلع اسپتال ٹنگمرگ میں پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'آفیسرس ہٹ' میں لگی آگ کو فائر بریگیڈ اور مقامی پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز