بلیا: پولیس نے بلیا فائرنگ کے کلیدی ملزم دھریندر پرتاپ سنگھ کے بھائی دیویندر پرتاپ سنگھ سمیت سات ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ کلیدی ملزم دھریندر سنگھ ابھی تک مفرور ہے اور پولیس کی ایک درجن ٹیمیں اس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہیں۔ دریں اثنا، دُرجن پور گاؤں کے تمام اسلحوں کے لائسنس منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Published: undefined
اعظم گڑھ زون کے آئی جی سبھاش چندر دوبے درجن پور گاؤں میں خیمہ زن ہیں۔ جبکہ کلیدی ملزم کی تلاش میں پولیس کی درجن سے زائد ٹیمیں مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہیں۔ اور ملزم کی گرفتاری کے لئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے کلیدی ملزم کے گھر کی خواتین کو تھانے میں بٹھا رکھا ہے اور ملزموں کے گھر میں توڑ پھوڑ کیے جانے کی بھی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ الزام ہے کہ پولیس اہلکاروں نے ملزم کے گھر کی کھڑکیاں توڑ ڈالی ہیں۔ اتنا ہی نہیں، گھر میں رکھے ہوئے فرنیچر کو بھی توڑا گیا ہے۔ پولیس اہلکاروں نے گھر کے باہر کھڑی موٹرسائیکلوں اور کار پر بھی اپنا غصہ اتارا۔
Published: undefined
غورطلب ہے کہ 15 اکتوبر کی سہ پہر بلیا کے درجن پور گاؤں میں کھلی پنچایت ہو رہی تھی، اسی دوران دو گروپوں میں تصادم ہو گیا اور گاؤں کے دبنگ دھیرندر پرتاپ سنگھ عرف ڈبلیو نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مخالفین پر حملہ کر دیا اور فائرنگ شروع کر دی۔ اس واقعہ میں ایک شخص کی موت ہو گئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined