قومی خبریں

ذات پر مبنی مردم شماری عوام کی اکثریت کا مطالبہ، یہ ہو کر رہے گی: لالو پرساد یادو

بہار میں ذات پر مبنی مردم شماری پر پٹنہ ہائی کورٹ کی روک کے بعد آر جی ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادو نے دعویٰ کیا ہے کہ ذات پر مبنی اکثریتی عوام کا مطالبہ ہے اور یہ ہو کر رہے گی

<div class="paragraphs"><p>لالو پرساد یادو / آئی اے این ایس</p></div>

لالو پرساد یادو / آئی اے این ایس

 
IANS_WS

پٹنہ: بہار میں ذات پر مبنی مردم شماری پر پٹنہ ہائی کورٹ کی روک کے بعد آر جی ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادو نے دعویٰ کیا ہے کہ ذات پر مبنی اکثریتی عوام کا مطالبہ ہے اور یہ ہو کر رہے گی۔ آر جے ڈی کے سربراہ نے جمعہ کے روز بی جے پی پر نشانہ لگاتے ہوئے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کیا۔

Published: undefined

لالو نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ذات پر مبنی مردم شماری اکثریتی عوام کا مطالبہ ہے اور یہ ہو کر رہے گی۔ انہوں نے سوال پوچھا کہ بی جے پی اکثریتی پسماندہ طبقات کی مردم شماری سے خوف زدہ کیوں ہیں۔ آر جے ڈی سربراہ نے مزید لکھا کہ جو ذات پر مبنی مردم شماری کے مخالف ہیں وہ مساوات، انسانیت، برابری کا مخالف اور اونچ نیچ۔ غریبی، بے روزگاری، پسماندگی، سماجی و اقتصادی تفریق کا بھی حامی ہے۔

Published: undefined

لال یادو نے کہا کہ ملک کے عوام ذات پر مبنی مردم شماری پر بی جے پی کی ٹیڑھی چال اور چالاکی کو سمجھ چکی ہے۔ قابل ذکر ہے بہار حکومت کی طرف سے کرائے جا رہے ذات پر مبنی مردم شماری پر جمعرات کو ہائی کورٹ نے روک لگا دی۔ لالو پرساد یادو ان دنوں پٹنہ میں ہیں۔ دو دن قبل انہوں نے آر جے ڈی کے تمام ارکان اسمبلی سے ملاقات کی تھی۔

Published: undefined

بہار میں ذات پر مبنی مردم شماری کا کام چل رہا تھا۔ پہلے مرحلہ میں مکانوں کو شمار کرنے کا کام پورا ہو چکا ہے اور اب دوسرے مرحلے کی گنتی جاری تھی۔ یہ کام اسی مہینے میں مکمل ہونا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined