اتر پردیش کے بارہ بنکی سے بی جے پی رہنما رنجیت بہادر شریواستو نے گھٹیا بیانات کی تمام حدود کو پار کرتے ہوئے بیان دیا ہے کہ اگر مسلمانوں کی نسلوں کو برباد کرنا چاہتے ہیں تو وزیر اعظم نریندر مودی کو ووٹ دیں۔ شریواستو کے اس بیان کو مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی مانتے ہوئے الیکشن کمیشن کی مقامی ٹیم کے سربراہ نے رنجیت بہادر کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق بی جے پی رہنما رنجیت بہادر نے بارہ بنکی سے بی جے پی امیدوار اپیندر راوت کے پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے پہلے ایک اجلاس کے دوران مسلمانوں کے خلاف زہر فشانی کی۔ خطاب کے دوران انہوں نے کہا ’’گزشتہ 5 سالوں میں وزیر اعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کے حوصلے توڑنے کا کام کیا ہے۔ اگر آپ مسلمانوں کی نسل کو برباد کرنا چاہتے ہیں تو نریندر مودی کے حق میں ووٹ دیں۔ بٹوارے کے باوجود ہندوستان میں مسلم آبادی میں اضافہ ہو رہا ہے اور جلد ہی مسلمان ووٹنگ کے ذریعے اقتدار حاصل کر لیں گے۔‘‘
Published: 21 Apr 2019, 10:10 AM IST
رنجیت نے مزید کہا، ’’پارٹی (بی جے پی) لوک سبھا انتخابات کے بعد چین سے مشینیں منگواکر 12-10 ہزار مسلمانوں کی حجامت کرائے گی اور اس کے بعد مسلمانوں کو جبراً تبدیل مذہب کرایا جائے گا اور انہیں ہندو بنا لیا جائے گا۔‘‘
رنجیت شریواستو کے اس بیان کے خلاف الیکشن کمیشن کے فلائنگ اسکواڈ کے سربراہ اور جنگلات کے افسر وکرم سنگھی سچان نے پولس کو شکایت دے کر شہر کوتوالی میں معاملہ درج کرایا ہے۔ ایس پی آر ایس گوتم نے بتایا کہ مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے حوالہ سے بی جے پی رہنما کے خلاف شکایت موصول ہوئی ہے، معاملہ درج کر لیا گیا ہے اور ثبوت جمع کیے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ جس وقت رنجیت شریواستو مسلمانوں کے خلاف زہر اگل رہا تھا اس وقت اسٹیج پر شعلہ بیان رہنما ونے کٹیار اور اس کے علاوہ پارٹی کے کئی اور عہدے دار موجود تھے۔
Published: 21 Apr 2019, 10:10 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 21 Apr 2019, 10:10 AM IST
تصویر: پریس ریلیز