دہلی میں ایم سی ڈی انتخابات میں ٹکٹ کے بجائے نقد کا کھیل شروع ہو گیا ہے۔ انسداد بدعنوانی بیورو (اے سی بی) نے کملا نگر وارڈ (نمبر 69) کے لیے میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کے ٹکٹ 90 لاکھ روپے میں فروخت کرنے کے الزام میں عآپ ایم ایل اے اکھلیش پتی ترپاٹھی کے رشتہ دار سمیت تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔
Published: undefined
گرفتار افراد کی شناخت عآپ ایم ایل اے اکھلیش پتی ترپاٹھی کے بہنوئی اوم سنگھ اور ترپاٹھی کے پی اے شیو شنکر پانڈے عرف وشال پانڈے اور پرنس رگھوونشی کے طور پر کی گئی ہے۔ انہیں پی او سی ایکٹ کی دفعہ 7/13 اور آئی پی سی کی دفعہ 171 (اے) کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔
Published: undefined
انسداد بدعنوانی بیورو (اے سی بی) کے ڈی سی پی مدھور ورما نے کہا کہ شکایت کنندہ گوپال کھاری کی بیوی شوبھا کھاری نے عام آدمی پارٹی سے کونسلر کے ٹکٹ کا مطالبہ کیا تھا۔ شوبھا کا الزام ہے کہ ایم ایل اے اکھلیش پتی ترپاٹھی نے ٹکٹ حاصل کرنے کے عوض 90 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے ترپاٹھی کو 35 لاکھ روپے اور وزیر پور کے ایم ایل اے راجیش گپتا کو 20 لاکھ روپے رشوت کے طور پر دیئے تھے۔
Published: undefined
شوبھا کھاری نے مزید بتایا کہ باقی 35 لاکھ روپے ٹکٹ ملنے کے بعد دینے تھے، لیکن جب شوبھا نے فہرست میں نام نہ آنے پر رقم واپس کرنے کا مطالبہ کیا، تو وہاں سے سے کوئی جواب نہ ملنے پر اس کی شکایت اے سی بی سے کی اور رشوت دیتے ہوئے ریکارڈ کی گئی ویڈیو کو بھی ثبوت کے طور پر اے سی بی کو پیش کیا گیا۔
Published: undefined
شکایت موصول ہونے کے بعد، اے سی بی نے ملزمین کو پکڑنے کے لیے اپنے اعلیٰ افسران کی ایک ٹیم تشکیل دی۔ 15 اور 16 نومبر کی درمیانی رات کو اے سی بی کی ٹیم نے کھاری کی رہائش گاہ پر جال بچھایا، جہاں ملزم سنگھ اور اس کے ساتھی پانڈے اور رگھوونشی جب رشوت کی رقم واپس کرنے آئے تو انہیں گواہوں کی موجودگی میں رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ اہلکار نے بتایا کہ 33 لاکھ روپے رشوت کی رقم ضبط کر لی گئی ہے۔ اور معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز