قومی خبریں

پاکستان کی جیت پر جشن منانے والے میڈیکل طلبا کے خلاف مقدمے درج

پولیس اسٹیشن کرن نگر میں درج ایف آئی آر میں کہا گیا کہ میڈیکل کالج ہوسٹل میں قیام پذیر طلبا کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جو ٹی-20 عالمی کپ میچ میں پاکستان کی جیت کے بعد چلا رہے تھے ناچ رہے تھے۔

ایف آئی آر، تصویر آئی اے این ایس
ایف آئی آر، تصویر آئی اے این ایس 

سری نگر: جموں وکشمیر پولیس نے ٹی ٹونٹی عالمی کپ کے میچ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف جیت کا جشن منانے کے پاداش میں دو میڈیکل کالجوں کے طلبا کے خلاف مقدمے درج کئے ہیں۔ یہ مقدمے غیر قانونی سرگرمیوں سے متعلق سخت قانون ’یو اے پی اے‘ کی مختلف دفعات کے تحت درج کئے گئے ہیں۔

Published: undefined

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ کے ہوسٹل اور گورنمنٹ میڈیکل کالج کرن نگر میں پیش آنے والے واقعات کا نوٹس لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن صورہ اور پولیس اسٹیشن کرن نگر میں مقدمے درج کئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملوث طلبا کی شناخت کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

بتا دیں کہ سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیوز گردش کر رہی ہیں جن میں مذکورہ جگہوں پر ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان کی بھارت پر جیت حاصل کرنے کے بعد طلبا کو پاکستان کے حق میں نعرہ بازی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ضمن میں صورہ پولیس اسٹیشن میں درج ایک ایف آئی آر میں کہا گیا کہ24 اور25 اکتوبر کی درمیانی رات پاکستان کی کرکٹ میچ میں بھارت پر جیت حاصل کرنے کے بعد شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ کے ہوسٹل میں رہائش پذیر ایم بی ابی ایس اور دوسری ڈگریاں حاصل کرنے والے طلبا نے نعرہ بازی کی اور پٹاخے پھوڑے۔

Published: undefined

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ اس ضمن میں یو اے پی اے ایکٹ کے تحت ایک کیس درج کیا گیا۔ پولیس اسٹیشن کرن نگر میں درج ایف آئی آر میں کہا گیا کہ گورنمنٹ میڈیکل کالج ہوسٹل میں قیام پذیر طلبا کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جو ٹی ٹونٹی عالمی کپ میچ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف جیت کے بعد چلا رہے تھے ناچ رہے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined