افغانستان میں جو کچھ ہورہا ہے اس کا اثر ہمارے ملک پر زیادہ پڑ رہا ہے۔ایک طرف جہاں وہاں سے ہندوستانی سفارتخانہ کے عملے کو صحیح سلامت واپس لانےکا دباؤ تھا وہیں اس کے یہاں پر پڑنےوالے سیاسی اثرات کو بھی نظر انداز نہیں کیاجا سکتا ۔ سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ شفیق الرحمنٰ برق نے اپنے ایک بیان میں طالبان کا موازنہ مجاہدین آزادی سے کیا جس کے بعد ان کے خلاف کیس درج ہو گیا۔
Published: undefined
واضح رہے شفیق الرحمان برق کے بیان کےبعد مخالف پارٹیوں کے لوگ ان کی زبردست تنقید کر رہے تھے اور بی جےپی نے تو ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا۔ اے بی پی نیوز پورٹل پر شائع خبر کے مطابق سنبھل کے ایس پی نے بتایا ’’ہمیں شکایت موصول ہوئی ہے کہ رکن پارلیمنٹ شفیق الرحمن ٰبرق نے طالبان کا موازنہ مجاہدین آزادی کیا اور ایسے بیان ملک دشمنی کے دائرےمیں آتےہیں اس لئے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ دواورلوگوں نے فیس بک پر ایک ویڈیو میں ایسی ہی بات کہی ہے اس لئےان کےخلاف بھی کیس درج کر لیا گیا ہے۔‘‘
Published: undefined
شفیق الرحمنٰ برق کے بیان کی تنقید اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی کی۔انہوں نے کہا کہ ’’میں ایک پارٹی کے رکن پارلیمنٹ کا بیان سن رہا تھا وہ طالبان کا بڑا بے شرمی سےحمایت کر رہے تھے ۔‘‘ ادھر اتر پردیش کے نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ نےبھی شفیق الرحمنٰ برق پر حملہ کرتے ہوئے کہا ’’سماجوادی پارٹی میں کچھ بھی ہو سکتا ہے ۔کچھ ایسےلوگ ہیں جو جن من گن نہیں گا سکتے ۔ کچھ طالبان حامی بھی ہو سکتےہیں ۔‘‘
Published: undefined
شفیق الرحمن ٰبرق کے جس بیان پر ہنگامہ ہوا ہے اس میں انہوں افغانستان پر قبضہ کا موازنہ ہندوستان پر انگریز وں کے قبضہ سےکیا ہے اور کہا کہ جب انگریز حکومت کو ہٹانے کےلئے ہندوستان نے جدو جہد کی، ٹھیک اسی طرح طالبان نے بھی غیر ملکیوں سے افغانستان کو آزاد کرایا ۔انہوں نےطالبان کی تعریف کرتے ہوئے کہا انہوں روس اور امریکہ جیسےطاقتور ملکوں کو اپنے ملک میں ٹھہرنےنہیں دیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined