کانپور: اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں اتوار کو جاری ووٹنگ کے دوران کانپور کی میئر اور بی جے پی لیڈر پرمیلا پانڈے پر ووٹنگ کی رازداری افشاں کرنے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ مقامی انتظامیہ نے ان کے خلاف انتخابی ضوابط کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔
Published: undefined
موصولہ اطلاعات کے مطابق پانڈے کانپور کے ہڈسن اسکول واقع پولنگ بوتھ پر ووٹنگ کرنے پہنچی تھیں۔ اس دوان ای وی ایم کا بٹن دباتے ہوئے میئر کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تصویر میں وہ جس نشان پر ووٹ کررہی ہیں وہ صاف عیاں ہے۔اس پر کانپور ضلع الیکشن افسر نہا شرما نے کہا کہ پانڈے کے ذریعہ پولنگ سنٹر پر ووٹنگ کی رازداری کو افشاں کرنے کی اطلاع ملی ہے۔
Published: undefined
انہوں نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے انتخابی ضوابط کے تحت ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔شرما نے ووٹروں سے انتخابی ضوابط پر عمل کرتے ہوئے ووٹنگ کی اپیل کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ووٹنگ کرتے ہوئے ای وی ایم کی فوٹو کھینچنا انتخابی ضوابط کے خلاف۔
Published: undefined
اس ضمن میں میئر پانڈے نے بتایا کہ انہیں اس بات کی جانکاری نہیں تھی کہ پولنگ بوتھ کے اندر موبائل لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس کی جانکاری حاصل کریں گی کہ ووٹ ڈالتے وقت ان کی فوٹو کس نے کھینچ کر وائرل کی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز