ممبئی کی ایک سیٹ کو لے کر کافی ہنگامہ ہے اور اب ممبئی کےرکن پارلیمنٹ وائیکر کے رشتہ دار پر 'ای وی ایم کو ان لاک' کرنے کے لیے موبائل فون استعمال کرنے کے الزام پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ معاملہ نے اس وقت سے زیادہ طول پکڑ لیا جب سے الیکشن کمیشن نے اس کے تعلق سے بیان دیا ہے۔
Published: undefined
اپوزیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سی سی ٹی وی فوٹیج شیئر کرنے سے انکار کردیاہے ممبئی کے شمال مغربی لوک سبھا کے نومنتخب رکن پارلیمنٹ رویندر وائیکر کے بہنوئی پر 4 جون کو ایک گنتی مرکز میں مبینہ طور پر موبائل فون استعمال کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیاہے، جب لوک سبھا انتخابات 2024 کے نتائج کا اعلان کیا گیا تھا، ایک پولیس اہلکار نے ہفتہ کو بتایاکہ ۔
Published: undefined
واضح رہے وائیکر کے رشتہ دار منگیش پنڈیلکر کے خلاف بدھ کو گورے گاؤں میں ایک گنتی مرکز کے اندر مبینہ طور پر کام کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، جو وائیکر کے حلقہ کا حصہ ہے۔ ویسے بھی حزب اختلاف کے کئی رہنما ای وی ایم کے مسئلہ کو اٹھا رہے ہیں اور اب اس مسئلہ کے سامنے آنے کے بعد اس مدے نے اور طول پکڑ لیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز