پرتاپ گڑھ: اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ کوتوالی کنڈہ پولیس نے پولنگ کے روز سماج وادی پارٹی کے پولنگ ایجنٹ کے ساتھ ہوئی مارپیٹ کے معاملے میں 27/28 فروری کی شب شہ زور سابق وزیر رگھوراج پرتاپ سنگھ عرف راجا بھیا سمیت 18 افراد کے خلاف مار پیٹ اور ایس سی ایس ٹی ایکٹ کے تحت کیس درج کیا ہے۔
Published: undefined
پولیس سپرنٹنڈنٹ ستپال انتل نے آج بتایا کہ پولنگ کے روز 27/ فروری کو راکیش کمار پاسی سماج وادی پارٹی کے امیدوار گلشن یادو کا رئیاپور پولنگ مرکز پر ایجنٹ تھا، جس نے شکایت دے کر الزام عائد کیا ہے کہ وہ بوتھ نمبر 209 رئیاپور پولنگ مرکز پر سماج وادی پارٹی کا ایجنٹ تھا، جہاں بوتھ کے جن ستہ دل ایجنٹ ٹنکو سنگھ نے فون پر بولا کہ راکیش کو بوتھ سے ہٹاو نہیں تو بوتھ کیپچرنگ نہیں ہو پائے گی۔
Published: undefined
وہیں کچھ وقت کے بعد رگھوراج پرتاپ سنگھ عرف راجا بھیا، سبھاش سنگھ و گوپال کیسروانی مع اپنے درجنوں حامیوں کے ساتھ آئے و اس کو گاڑی میں بیٹھا کر لے گئے اور مارپیٹ کر سر پھوڑ دیا، و ذات پر مبنی کی گالیاں دیں۔ پولیس شکایت پر رگھوراج پرتاپ سنگھ راجا بھیا سمیت 18 ملزمان کے خلاف جرائم نمبر 74/2022 دفعہ 147,367,342,323,504,506اور ایسی سی ایس ٹی ایکٹ کی دفعہ 3(1) ڈی و 3 (1) گھا کے تحت کیس درج کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز