نئی دہلی: ازبکستان کی وزارت صحت کا الزام ہے کہ ہندوستانی کمپنی ماریون بائیوٹیک کے کھانسی کے شربت (کف سیرپ) سے ان کے ملک میں 18 بچوں کی موت ہوگئی ہے، اتر پردیش ڈرگ کنٹرول اور سی ڈی ایس سی او کی ٹیم نے سیرپ بنانے والی کمپنی کی نوئیڈا میں واقع فیکٹری کا مشترکہ طور پر معائنہ کیا۔
Published: undefined
مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر منسکھ مانڈویہ نے جمعرات کو اس معاملے میں ٹوئٹ کیا کہ سینٹرل ڈرگس اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن (سی ڈی ایس سی او) [ازبکستان] کھانسی کی دوا کی فراہمی کے معاملے میں ڈرگ ریگولیٹر کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ سی ڈی ایس سی او 27 دسمبر سے اس معاملہ میں ازبکستان کے نیشنل ڈرگ ریگولیٹر کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں ہے۔
Published: undefined
وزارت نے کہا کہ اطلاع ملنے کے فوراً بعد اتر پردیش ڈرگ کنٹرولر اور سی ڈی ایس سی او کی ٹیم نے مینوفیکچرر ماریون بائیوٹیک کے نوئیڈا پلانٹ کا مشترکہ معائنہ کیا۔ وزارت نے کہا کہ معائنہ رپورٹ کی بنیاد پر مزید کارروائی کی جائے گی۔
Published: undefined
وزارت نے بتایا کہ کھانسی کے شربت کے نمونے کمپنی کے احاطے سے جمع کیے گئے ہیں اور تفصیلی جانچ کے لیے ریجنل ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری (آر ڈی ٹی ایل) چنڈی گڑھ کو بھیجے گئے ہیں۔ ماریون بائیوٹیک ایک لائسنس یافتہ مینوفیکچرر ہے۔ اتر پردیش ڈرگ کنٹرولر سے "ڈاک 1 میکس" کھانسی کا شربت اور ٹیبلٹ برآمد و تیار کرنے کے لیے لائسنس ملا ہے۔
(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined