گوالیار: مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کو پھانسی دیئے جانے کے دن کو ’بلیدان دیوس‘ (یوم قربانی) کے طور پر منانے والوں کے خلاف مدھیہ پردیش پولس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولس اہم ملزم نریش باتھم اور اس کے ساتھیوں کی تلاش کر رہی ہے۔
Published: undefined
کانگریس کے ریاستی سکریٹری رویندر سنگھ چوہان نے گوالیار کوتوالی میں شکایت درج کروائی تھی کہ ہندو مہاسبھا کے دفتر میں ناتھورام گوڈسے کا بلیدان دیوس منایا گیا، علاوہ ازیں ایسے پرچے بھی تقسیم کیے گئے تھے جن میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے لئے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا گیا تھا۔ پولس نے اس معاملے میں نریش باتھم اور دیگر کے خلاف جذبات بھڑکانے کا مقدمہ درج کیا ہے۔
Published: undefined
اتوار کے روز گوالیار زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولس (اے ڈی جی) راج بابو سنگھ نے خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس کو بتایا، ’’ہندو مہاسبھا کے لوگوں نے کچھ پرچے تقسیم کیے ہیں جن کی زبان قابل اعتراض ہے۔ اس شکایت کی بنیاد پر ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے جس کی تفتیش کی جارہی ہے۔‘‘
Published: undefined
انہوں نے مزید کہا، ’’اس طرح کے واقعات سے سماج میں فضا خراب ہوتی ہے، لہذا پولس نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے کارروائی شروع کر دی ہے۔ گوڈسے کی پوجا کے وقت کی تصاویر اور ویڈیوز دستیاب ہیں، اسی کی بنیاد پر ملزمان کے خلاف کارروائی کریں گے۔‘‘
Published: undefined
واضح رہے کہ ہندو مہاسبھا کے کارکنوں نے جمعہ کے روز گوالیار میں اپنے دولت گنج میں واقع دفتر پر ناتھورام گوڈسے کا 70 واں بلیدان دیوس منایا تھا اور اس موقع پر اس کی پوجا کی تھی، نیز کچھ پرچے بھی تقسیم کیے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined