ایک طرف کورونا وائرس کی وبا پوری دنیا میں اپنا قہر برپا کیے ہوئے ہے، اور دوسری طرف دنیا کے 13 ممالک پر موسم کی بڑی آفت آنے والی ہے۔ ہندوستان سمیت دنیا کے 13 ممالک کی طرف ایک خطرناک طوفان تیز رفتاری کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کی طرف سے ان سبھی طوفانوں کے نام جاری کیے گئے ہیں۔ طوفان کے ان ناموں سے ایک نام 'ارنب' بھی ہے جو آنے والے دنوں میں تباہی مچا سکتا ہے۔
Published: 29 Apr 2020, 3:11 PM IST
طوفانوں کے نام پر مبنی جو فہرست جاری کی گئی ہے اس میں سبھی 13 ملکوں کے لیے 13 طوفانوں کے نام شامل ہیں۔ ہندوستان کے نام میں گتی، تیز، سراسو، آگ، ویوم، جھار، پروباہو، نیر، پرونجن، گھنّی، انبد، جلدھی اور ویگ شامل ہیں، جب کہ طوفانوں کے کچھ بنگلہ دیشی نام نسارگا، بپرجوئے، ارنب اور اُپکل ہیں۔
Published: 29 Apr 2020, 3:11 PM IST
ہندوستانی محکمہ موسمیات 13 رکن ممالک کو طوفان اور طوفان کی رفتار سے جڑے مشورے دینے والے 6 ریجنل اسپیشلائزڈ موسم سائنس سنٹر میں سے ایک ہے۔ اس میں بنگلہ دیش، ہندوستان، ایران، مالدیپ، میانمار، عمان، پاکستان، قطر، سعودی عرب، سری لنکا، تھائی لینڈ، یو اے ای اور یمن شامل ہیں۔
Published: 29 Apr 2020, 3:11 PM IST
ہندوستانی محکمہ موسمیات نے بیان جاری کر کہا ہے کہ "مختلف سمندروں پر بننے والے مداراتی طوفانوں کا نام متعلقہ ریجنل اسپیشلائزڈ موسم سائنس سنٹر اور ریجن ٹروپیکل سائیکلون وارننگ سنٹر کے ذریعہ رکھے گئے ہیں۔" آئی ایم ڈی نے مزید کہا کہ "خلیج بنگال اور بحر عرب سمیت شمالی بحر ہند کے لیے مداراتی طوفانوں کے نام ایک پیمانہ پر عمل کرتے ہوئے نئی دہلی واقع ریجنل ٹروپیکل سائیکلون وارننگ سنٹر نے فراہم کرائے ہیں۔"
Published: 29 Apr 2020, 3:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 29 Apr 2020, 3:11 PM IST
تصویر: پریس ریلیز