قومی خبریں

دہلی میرٹھ ایکسپریس وے پر ٹرک سے ٹکرا گئی کار، تین کی موت

ایڈیشنل ڈی سی پی (ٹریفک) رامانند کشواہا نے بتایا کہ یہ حادثہ ایکسپریس وے پر کاوی نگر تھانہ علاقہ میں واقع جیسمین سوسائٹی کے سامنے صبح تقریباً 4 بجے پیش آیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

غازی آباد: دہلی میرٹھ ایکسپریس وے پر غازی آباد میں پیر کو ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ تیز رفتار کار آگے بڑھنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس کے بعد کار بے قابو ہو کر ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں ایک نوجوان اور دو خواتین کی موت ہو گئی۔ اس کا چوتھا ساتھی زخمی ہوگیا۔ طبی معائنے میں کار سواروں کے شراب نوشی کی تصدیق ہوئی ہے۔ چوتھا زخمی زیر علاج ہے۔

Published: undefined

ایڈیشنل ڈی سی پی (ٹریفک) رامانند کشواہا نے بتایا کہ یہ حادثہ ایکسپریس وے پر کاوی نگر تھانہ علاقہ میں واقع جیسمین سوسائٹی کے سامنے صبح تقریباً 4 بجے پیش آیا۔ شدید زخمیوں کو فوری طور پر ایکسپریس وے کے کنارے واقع منی پال اسپتال لے جایا گیا۔ یہاں نکیتا کھتری (26 سال) ساکن وکاس پوری دہلی، ریا مدن (25 سال) ساکن بھارت نگر دہلی اور تیجسوی (22 سال) ساکن موتی نگر دہلی کو مردہ قرار دے دیا گیا۔ 25 سالہ چراغ کی حالت تشویشناک ہے۔ اسے غازی آباد سے دہلی ریفر کر دیا گیا ہے۔ تیجشوی اور چراغ کا کپڑوں کا کاروبار ہے۔ نکیتا ایک مارکیٹنگ ایجنسی میں کام کرتی تھی اور ریا میک اپ آرٹسٹ تھی۔

Published: undefined

اے ڈی سی پی نے بتایا کہ رات تقریباً 8 بجے چاروں اپنے اپنے گھروں سے یہ کہہ کر نکلے تھے کہ وہ سالگرہ کی تقریب میں جا رہے ہیں۔ اس کے بعد وہ دہلی میرٹھ ایکسپریس وے پر کیسے آئے اور کہاں جا رہے تھے، یہ معلوم نہیں ہے۔ چوتھا زخمی بولنے کی حالت میں نہیں ہے۔ اے ڈی سی پی نے بتایا کہ کار سے شراب کی بوتل، چپس، شیشہ وغیرہ برآمد ہوئے ہیں۔ کار میں سوار نوجوان شراب کے نشے میں دھت تھے۔ طبی معائنے میں بھی اس بات کی تصدیق ہوئی ہے۔ ڈاکٹروں نے حادثے میں زخمی ہونے والے چراغ کی میڈیکل رپورٹ میں یہ بھی بتایا ہے کہ اس نے حادثے کے وقت شراب نوشی کی تھی۔ ایسے میں مانا جا رہا ہے کہ یہ حادثہ شراب پی کر تیز رفتاری سے گاڑی چلانے کی وجہ سے ہوا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined