بیتول: مدھیہ پردیش کے بیتول ضلع کے جھلر تھانہ علاقے میں آج علی الصبح ایک بس اور کار کے درمیان زبردست ٹکر میں 11 لوگوں کی موت ہو گئی۔ مرنے والوں میں دو جوڑوں کے علاوہ ماں اور ان کے دو بچے بھی شامل ہیں۔ حادثے میں کار ڈرائیور زخمی ہوگیا ہے۔
Published: undefined
پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) سمالا پرساد نے آج بتایا کہ یہ حادثہ ضلع ہیڈکوارٹر سے تقریباً 35 کلومیٹر دور بیتول-پرتواڑہ روڈ پر جھلر کے قریب پیش آیا۔ کار میں سوار مزدور، جو بیس دنوں کے لیے مہاراشٹر کے کلمبھا گئے تھے، کل رات کے قریب اپنے گاؤں کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ راستے میں صبح کے وقت کار اور بس کے درمیان زبردست ٹکر ہونے سے کار کے پرخچے اڑ گئے۔ وہیں بس کے اگلے حصے کو بھی نقصان پہنچا۔
Published: undefined
کار سوار لکشمن بھسمکر (30) ساکن میندھا، کشن ماوسکر (32) ساکن مہدگاؤں، بیوی کسم ماوسکر (28) ساکن مہادگاؤں، انارکلی ماوسکر (35) ساکن مہادگاؤں، بیٹی سندھیا ماوسکر (05) بیٹا ابھی راج ماوسکر (ڈیڑھ سال) ساکن مہدگاؤں، امر دھوروے (35) ساکن چکھلر، منگل سنگھ اوئیکے (37) ساکن چکھلر، نند کشور دھوروے (48) ساکن چکھلر، شیام راؤ جھربڑے (40) ساکن چکھلر اور بیوی رام کلی جھربڑے (35) ساکن چکھلر کی موت ہوگئی۔
Published: undefined
ایس پی پرساد نے بتایا کہ کار کا ڈرائیور زخمی ہوگیا ہے، جسے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ گاڑی کے ڈرائیور نے پوچھ گچھ کے دوران بتایا کہ حادثہ اچانک نیند آنے کی وجہ سے کار کے بس سے ٹکرانے کے بعد پیش آیا۔ مرنے والوں میں چھ مرد، تین خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔ تمام مرنے والے ضلع کے کوتوالی تھانہ علاقے کے رہائشی ہیں اور زخمی کار ڈرائیور جھلر تھانہ علاقہ کا رہنے والا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کلکٹر امربیر سنگھ بینس اور پولیس سپرنٹنڈنٹ سمالا پرساد نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور متوفی کے رشتہ داروں اور گاؤں والوں سے بات چیت کی۔ تمام لاشوں کا اسپتال میں پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز