پنجاب کے وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنّی نے آئندہ اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی (عآپ) اور شرومنی اکالی دل کو انتخابی منظرنامہ سے ہٹانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے ہفتہ کے روز کہا کہ ’’اب یہ بالکل واضح ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی، امرندر سنگھ اور بادل ریاست کے مفادات کو تباہ کرنے کے لیے آمنے سامنے ہیں، چاہے وہ زراعت ہو، صنعت ہو یا عام آدمی کا مفاد ہو۔‘‘ چنّی نے برنالا شہر میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے لوگوں سے ان مشتبہ سیاسی لیڈروں کی شناخت کرنے کے لیے کہا جو ان کا جذباتی طور پر پوری طرح سے استحصال کرنے پر آمادہ ہیں۔
Published: undefined
ریاست میں 18 سال سے اوپر کی ہر خاتون کو 1000 روپے ماہانہ کی مالی مدد دینے کے وعدے کے لیے عآپ کنوینر اروند کیجریوال کو پھٹکار لگاتے ہوئے چنّی نے کہا کہ ’’ہم کیجریوال کو دلائل اور اعداد و شمار کے ساتھ آنے کا چیلنج دیتے ہیں کہ انھوں نے دہلی میں کتنی خواتین کو یہ راحت دی ہے۔‘‘ اسی طرح انھوں نے کہا کہ پنجاب کے لوگ کافی سمجھدار ہیں اور اس بار ان کے جھوٹے وعدوں سے انھیں دھوکہ نہیں دیا جا سکے گا، کیونکہ وہ اور ان کی پارٹی عدم کارکردگی کے سبب پوری رح سے بے نقاب ہو گئے ہیں، جو اس دلیل سے واضح ہے کہ 20 میں سے 11 عآپ اراکین اسمبلی نے پہلے ہی دیگر سیاسی پارٹیوں کے تئیں اپنی وفاداری دکھا دی ہے۔ چنّی نے یہ بھی کہا کہ اب غیر ہندوستانیوں کو بھی یہ احساس ہو گیا ہے کہ یہ کھوکھلے دعووں والی پارٹی ہے، جو ریاست کے اصل ایشوز سے دور ہے۔ انھوں نے کیجریوال سے یہ بھی بتانے کو کہا کہ دہلی میں کتنے کسانوں کا قرض معاف ہوا یا زرعی شعبہ میں مفت بجلی دی جا رہی ہے یا نہیں۔
Published: undefined
پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے کیجریوال پر ان کی حکومت کے ذریعہ حال میں لیے گئے عوامی مفادات کے فیصلوں کو نافذ نہ کرنے کے بارے میں غلط اطلاع پھیلا کر اپنے مفادات کی حصولی کے لیے غیر ذمہ دارانہ بیان دینے کا بھی الزام لگایا۔ چنّی نے دہلی کے وزیر اعلیٰ کے جھوٹے دعووں کا جواب دیتے ہوئے انھیں چیلنج پیش کیا کہ وہ لوگوں کو پٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمتوں کے علاوہ اپنی ریاست میں مختلف درجات کے صارفین کو فراہمی کی جا رہی بجلی کی شرحوں کے بارے میں بتائں، جو پنجاب کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔
Published: undefined
چنّی نے کہا کہ پنجاب ملک بھر میں واحد ایسی ریاست ہے جہاں لوگوں کو پٹرول، ڈیزل اور بجلی سستی شرحوں پر مل رہی ہے۔ شرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) کے سربراہ سکھبیر بادل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے چنّی نے کہا کہ باپ-بیٹا کی جوڑی نے سکبھیر کی بیوی ہرسمرت کور بادل کے ساتھ مرکز میں سخت قانون بنانے میں اہم کردار نبھایا، کیونکہ ایس اے ڈی نے ہی ان کسان مخالف قوانین کی بنیاد رکھی۔ سال 2013 کے زرعی آرڈیننس کو ریاستی اسمبلی میں پاس کر کسانوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے الزام سے وہ پیچھا نہیں چھڑا سکتے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز