چندی گڑھ: بین الاقوامی سرحد پار پاکستان میں واقع تاریخی گردوارہ کرتارپور صاحب کے درشنوں کے لئے کرتارپور کوریڈور کے کھلنے والے دن 9 نومبر کو جانے والے کل جماعتی وفد کی قیادت وزیراعلی کیپٹن امریندر سنگھ کریں گے۔
Published: undefined
اس کا اعلان وزیراعلی نے تاریخی نگر ڈیرہ بابا نانک میں گرو نانک دیو کے 550 ویں پرکاش فیسٹول پر منعقد ہونے والے سماگموں کا جائزہ لینے کے لئے کل بلائی گئی میٹنگ میں کیا۔ ایک ہفتہ میں یہ دوسری جائزہ میٹنگ تھی۔ گردوارہ صاحب کے درشنوں کے لئے جانے والے وفد میں وزیراعلی کے ساتھ ریاست کے تمام اراکین اسمبلی، اراکین پارلیمنٹ، شرومنی کمیٹی کے اراکین، سنت سماج کے نمائندے اور تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندے شامل ہوں گے۔
Published: undefined
اس جائزہ میٹنگ میں اعلان کیا گیا کہ ڈیرہ بابا نانک سے کوریڈور تک پرانے گردوارہ صاحب کو جانے والے راستے کا نام کلدیپ سنگھ وڈالا کے نام پر رکھا جائے گا۔ کیپٹن سنگھ نے کہا کہ مل کر تاریخی اور عظیم تہوار منانے کا موقع زندگی میں صرف ایک بار ہی آتا ہے۔
Published: undefined
وزیراعلی امریندر نے وزیرخزانہ منپریت بادل کو یہ یقینی بنانے کی ہدایت دی کہ پرکاش فیسٹول سماگموں سے متعلق تمام پروجیکٹ کے لئے ضروری فنڈ جاری کیے جائیں۔ ضرورت پڑے تو کسی دیگر محکمہ کو الاٹ فنڈوں میں کٹوتی کرلی جائے۔ بادل نے فائنانشیل کمشنر (ریونیو) سے کہا کہ اس تاریخی دن کو منانے کے لئے ڈیرہ بابا نانک میں اعلی سطح پر ہونے والے سماگموں کے لئے جمعرات تک بجٹ فریز کیا جائے۔
Published: undefined
انہوں نے چیف سکریٹری کو بھی ہدایت دی کہ ان تاریخ قصبوں سلطان پور لودھی، ڈیرہ بابا نانک اور بٹالہ میں ہونے والے سماگموں کے خاکہ کو حتمی شکل دیکر یکم اکتوبر سے پہلے ہر حال میں عوام کے سامنے لایا جائے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined