بھوپال: تمل ناڈو میں ہیلی کاپٹر حادثے میں اپنی شہادت دینے والے کیپٹن ورون سنگھ کی آخری رسومات جمعہ کے روز مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں۔ ورون کی چتا ان کے چھوٹے بھائی اور بیٹے نے مشترکہ طور پر روشن کی۔ معلوم ہو کہ ورون 8 دسمبر کو تمل ناڈو کے کنور میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شدید طور پر زخمی ہو گئے تھے، جبکہ اس حادثے میں دفاعی سربراہ بپن راوت اور ان کی اہلیہ کے علاوہ 11 دیگر فوجی افسران اور اہلکار کی جان چلی گئی تھی۔ ورون کی حالت تشویشناک تھی اور ان کا اسپتال میں علاج چل رہا تھا، جہاں بدھ کے روز انہوں نے دم توڑ دیا۔ ان کا جسد خاکی جمعرات کو بھوپال لایا گیا تھا۔
Published: undefined
ورون کو جمعہ کے روز آرمی اسپتال سے آخری سفر پر روانہ کیا گیا۔ ان کا جسد خاکی بھوپال میں پھولوں سے سجی گاڑی میں رکھا گیا، اس آخری سفر میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ان کی آخری رسومات فوجی اعزاز کے ساتھ ہردے رام مکتی دھام میں ادا کی گئیں۔ ورون کے بیٹے اور بھائی تنوج سنگھ نے مشترکہ طور پر ان کی چتا کو ’مکھاگنی‘ دی۔
Published: undefined
وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے سنت ہیردے رام مکتی دھام پہنچے اور ورون کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ شیوراج چوہان نے اس موقع پر کہا کہ آج ریاست اور ملک نے لامتناہی آسمان کے محافظ گروپ کیپٹن ورون سنگھ کو نم آنکھوں کے ساتھ آخری الوداع کیا ہے۔ وہ ہمیں چھوڑ کر نہیں گئے بلکہ امر ہو گئے ہیں۔ انہیں فرض شناسی، حب الوطنی اور قوم سے لگن کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ملک کے بہادر بیٹے کے قدموں میں خراج عقیدت۔
Published: undefined
قبل ازیں، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت ورون سنگھ کے خاندان کے ساتھ مشاورت سے ان کی یادوں کو برقرار رکھنے کے لیے اس طرح کی سرگرمی کا انعقاد کرے گی، جس سے آنے والی نسلوں کو حب الوطنی کی تحریک حاصل ہو سکے۔ ان کے اہل خانہ کو ایک کروڑ روپے کی رقم بطور اعزاز فراہم کی جائے گی۔ اس کے ساتھ خاندان کے کسی بھی فرد کو سرکاری ملازمت فراہم کرنے کی تجویز پیش کی جاتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined