کینڈی بابا کے نام سے مشہور راجیش نامی دھوکہ باز کو ہریانہ پولس کے کرائم برانچ نے گرفتار کر لیا ہے۔ یہ کامیابی پولس کو پیر کی دیر شب اس وقت ملی جب وہ فرید آباد سیکٹر 30 میں چھپا بیٹھا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ لوگوں کو سستا سونا فروخت کرنے، بیرون ممالک بھیجنے اور ان کی دولت دوگنی کرنے کا لالچ دے کر کینڈی بابا نے تقریباً 100 کروڑ کی ٹھگی کی تھی اور 2018 سے ہی فرار تھا۔
Published: undefined
گرفتاری کے بعد کینڈی بابا کو پولس حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ منگل کے روز کرائم برانچ نے اسے مقامی عدالت میں پیش کیا تھا جس کے بعد ٹھگی کرنے والے بابا کو 10 دنوں کی پولس حراست میں بھیج دیا گیا۔ گرفتاری کے بعد پولس نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ کینڈی بابا بنیادی طور پر کروکشیتر کے شریف گڑھ کا رہنے والا ہے۔ شروع میں اس نے بابا بننے کا ڈھونگ کیا اور اپنے بھکتوں کو کینڈی تقسیم کرتے کرتے 'کینڈی بابا' کے نام سے مشہور ہو گیا۔ پھر اس نے اپنا نام باضابطہ کینڈی بابا رکھ لیا، حالانکہ اصل نام راجیش ہے۔
Published: undefined
پولس نے مزید بتایا کہ کینڈی بابا نے فرید آباد کے علاوہ کئی دیگر اضلاع میں بھی لوگوں سے ٹھگی کی ہے۔ یہ لوگوں کو سستا سونا فروخت کرنے اور بیرون ممالک بھیجنے کا جھانسہ دے کر پیسہ اینٹھنے کا کام کرتا تھا۔ 2018 میں جب لوگوں کو اس پر شبہ ہونے لگا تو وہ فرار ہو گیا۔ سی آئی اے انچارج سریندر سنگھ کا کہنا ہے کہ "ملزم نے لوگوں سے تقریباً 100 کروڑ روپے کی ٹھگی کی ہے۔ 2018 سے ہی وہ فرار تھا۔ فرید آباد کے علاوہ ریاست کے کئی اضلاع میں اس کے خلاف تقریباً 30 معاملے درج ہیں۔"
Published: undefined
میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق کینڈی بابا عرف راجیش لاک ڈاؤن کی وجہ سے فرید آباد میں چھپا بیٹھا تھا اور اس نے اپنی شکل و شباہت بھی بدل رکھی تھی تاکہ پولس کی نظروں سے بچا رہے۔ پولس کو اس کے پاس سے ایک پستول بھی برآمد ہوا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز