قومی خبریں

انتخابی کمیشن مودی کی نامزدگی خارج کرے: ترنمول

ترنمول نے کمیشن سے کہا ہے کہ وہ مودی سے کہے کہ ترنمول کے 40 اراکان اسمبلی کے رابطے میں ہونے کے سلسلے میں کوئی ثبوت دیں ورنہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے میں ان کی نامزدگی خارج کی جائے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: ترنمول کانگریس نے وزیراعظم نریندرمودی پر لوک سبھا انتخابات کے بعد حکومت بنانے کے لئے عوامی نمائندوں کے خرید و فروخت سے متعلق بیان دینے کا الزام لگاتے ہوئے ان پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کی شکایت انتخابی کمیشن سے کی ہے اور اس بنیاد پر ان کی نامزدگی خارج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ترنمول کانگریس نے پیر کی شام سات بجے چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑا کو خط لکھ کر یہ مطالبہ کیا۔

Published: undefined

راجیہ سبھا میں ترنمول کے لیڈر ڈیرک اوبرائن نے اروڑا کو لکھے اپنے خط میں کہا ہے کہ مودی نے کل مغربی بنگال میں انتخابی تشہیر کے دوران یہ کہا تھا کہ ترنمول کے 40 رکن اسمبلی ان کے رابطے میں ہیں اور لوک سبھا انتخابات کے نتیجے آنے کے بعد وہ بی جے پی میں شامل ہو جائیں گے۔ ترنمول لیڈر نے خط میں لکھا ہے کہ مودی نے یہ بیان دے کر ووٹروں کو متاثر کرنے کی کوشش کی ہے اور ان کا یہ بیان حکومت بنانے میں عوامی نمائندوں کی خرید فروخت کی سمت اشارہ کرتا ہے۔

Published: undefined

اوبرائن نے کہا ہے کہ مودی کا یہ بیان انتخابی ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی ہے اور وہ پہلے بھی پلوامہ کے شہیدوں کے نام پر ووٹ مانگ کر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی) نے کبھی بایوپک تو کبھی ویب سیریز تو کبھی فوج کا ذکر کرکے لوگوں کو متاثر کرنے کی کوشش کی لیکن جب وہ ناکام ہوگئی تو وہ اب خرید فروخت کے بارے میں بیان دے کر ووٹروں کو اپنے حق میں متوجہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

Published: undefined

ترنمول کانگریس نے کمیشن سے کہا ہے کہ وہ مودی سے کہے کہ ترنمول کے 40 اراکان اسمبلی کے رابطے میں ہونے کے سلسلے میں کوئی ثبوت دیں ورنہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے میں ان کی نامزدگی خارج کی جائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined