کانگریس نے کہا کہ اتر پردیش کے پریاگ راج میں پبلک سروس کمیشن کی من مانی کے خلاف احتجاج کر رہے طلباء کی بات سننے کے بجائے ان پر لاٹھی چارج انتہائی افسوس ناک اور انتظامیہ کی ناکامی ہے ۔کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’پریاگ راج میں اپنے مطالبات کے لیے احتجاج کر رہے طلبا پر لاٹھی چارج افسوسناک ہے۔ اتر پردیش پبلک سروس کی من مانی کے خلاف آواز اٹھانے والے طلبا کی باتوں کو توجہ سے سنا جانا چاہیے۔‘‘
Published: undefined
اپنے مطالبے کے تعلق سے احتجاج کر رہے طلبا پر لاٹھی چارج پر تنقید کرتے ہوئے کانگریس ترجمان نے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب بی جے پی نوجوانوں کی آواز کو اس طرح دبانے کی کوشش کر رہی ہے، اس سے پہلے بھی نوکریوں کے مطالبات کرنے یا بھرتی گھپلے اور پیپر لیک کے خلاف احتجاج کرنے پر ان کی آواز کو دبانے کی کوشش کی گئی ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا ’’ کانگریس پارٹی نے یووا نیائے گارنٹی کے نوجوانوں کے انہیں مسائل کو سمجھ کر ٹھوس اقدامات کرنے کی بات کی تھی۔ اس کے تحت ہم نے 30 لاکھ سرکاری عہدوں پر فوری مستقل تقرری کی گارنٹی، پیپر لیک سے آزادی اور جاب کیلنڈر کے ذریعے مقررہ وقت کی حد کے اندر بھرتی سمیت پانچ وعدے کئے تھے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز