نئی دہلی: کرناٹک کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی کی وجہ سے پیدا ہونے والا تنازعہ لگاتار جاری ہے۔ طالبات اور والدین حجاب پہننے کے مطالبے پر ڈٹے ہوئے ہیں جبکہ ہائی کورٹ نے حتمی فیصلہ سنائے جانے تک تعلیمی اداروں میں مذہبی شناخت کا کوئی بھی لباس پہننے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ اس معاملہ پر کرناٹک ہائی کورٹ میں آج بھی سماعت کی جا رہی ہے۔
Published: undefined
حجاب تنازعہ کی وجہ سے بچوں کو پڑھائی کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ کشیدگی کی وجہ سے گزشتہ ہفتے اسکول کالج پہلے ہی بند ہو چکے ہیں اور اب دسویں جماعت تک کے اسکول کھلنے کے بعد بھی طالبات اور اسکول انتظامیہ کے درمیان حجاب کو لے کر تنازعہ ہو رہا ہے۔
Published: undefined
شیوموگا کے کرناٹک پبلک اسکول میں 10ویں جماعت کی تیاری کے امتحانات (پری بورڈ ایگزام) آج یعنی 15 فروری سے ہونے شروع ہو گئے ہیں۔ اس دوران کچھ طالبات حجاب پہن کر امتحان دینے آئیں، انہیں اسکول میں داخلہ نہیں دیا گیا۔ اس پر طالبات نے امتحان ترک کر دیا اور واپس گھر چلی گئیں۔
Published: undefined
ایک طالبہ نے میڈیا کو بتایا کہ اسے اسکول میں داخل ہونے سے پہلے اپنا حجاب اتارنے کو کہا گیا تھا۔ وہ ایسا نہیں کر سکتی تھی اس لیے اس نے امتحان ترک کر دیا۔ امتحان ترک کرنے والی کئی طالبات کا کہنا تھا کہ وہ امتحان چھوڑ سکتی ہیں لیکن حجاب نہیں!
Published: undefined
اُڈوپی ضلع کے پاریک نگر میں گورنمنٹ اردو اسکول کی ایک طالبہ کے والدین نے بتایا کہ جب سے اسکولوں میں حجاب پر پابندی عائد کی گئی ہے، انہوں نے اپنی بیٹی کو اسکول بھیجنا بند کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے خاندان کی کئی خواتین اس اسکول میں حجاب پہن کر تعلیم حاصل کر چکی ہیں، اب اصول اچانک تبدیل کیسے ہو سکتے ہیں؟
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز