نئی دہلی: ہندوستان نے سوڈان میں خانہ جنگی کے دوران وہاں رہنے والے ہندوستانی شہریوں کو ہنگامی حالات میں بحفاظت نکالنے کے لئے پیر کے روز آپریشن کاویری شروع کیا۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ٹوئٹر پر یہ جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ سوڈان میں پھنسے ہندوستانیوں کو نکالنے کے لئے آپریشن کاویری شروع ہو چکا ہے اور تقریباً 500 ہندوستانی سوڈانی پورٹ پر پہنچ چکے ہیں اور بہت سے لوگ راستے میں ہیں۔ ہمارے بحری جہاز اور طیارے انہیں واپس لانے کے لیے تیار ہیں۔ ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ ہندوستان سوڈان میں ہمارے بھائیوں کی مدد کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
Published: undefined
سوڈان میں گزشتہ جمعہ سے پرتشدد واقعات شروع ہو گئے ہیں۔ شدید تشدد کے بعد سوڈان کی فضائی حدود بند کر دی گئیں۔ ذرائع کے مطابق خرطوم میں ہندوستانی سفارت خانے پر حملے کے بعد ہندوستانی حکام باہر سے چوبیس گھنٹے کام کر رہے ہیں۔ بیرون ملک مقیم ہندوستانیوں کو ایڈوائزری جاری کی گئی ہے اور سفارت خانہ ان سے رابطے میں ہیں۔
Published: undefined
وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ہندوستانی فضائیہ کے دو C-130J طیارے، سوڈان میں پھنسے ہوئے ہندوستانی شہریوں کو نکالنے کے لئے جدہ میں موجود ہیں۔ وزارت نے بتایا کہ آئی این ایس سُمیدھا بھی، سوڈان بندرگاہ پر پہنچ گیا ہے۔ وزارت نے یہ بھی بتایا کہ ہنگامی منصوبہ تیار ہے لیکن کسی بھی طرح کی نقل وحرکت کا انحصار سلامتی کی صورتحال پر ہے۔ صورتحال میں لگاتار تبدیلیاں آرہی ہیں، جیسا کہ خرطوم میں مختلف جگہوں پر شدید لڑائی کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ سوڈان کے فضائی راستے فی الحال سبھی غیرملکی طیاروں کے لئے بند کر دیئے گئے ہیں کیونکہ فضائی نقل وحرکت کی وجہ سے خطرات اور لوجسٹکس سے متعلق چیلنج درپیش ہیں۔
Published: undefined
ذرائع نے بتایا کہ ہندوستانی حکومت وہاں امن قائم کرنے کے لیے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ اور مصر سمیت غیر ملکی حکومتوں سے رابطے میں ہے۔ وزیر خارجہ نے اپنے لاطینی امریکہ کے دورے کے وسط میں نیویارک میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل سے سوڈان کے بارے میں بات چیت کی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز